Inquilab Logo Happiest Places to Work

ساکی ناکہ آبروریزی کیس : وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے سخت برہم ، فوری جانچ کے احکامات

Updated: September 12, 2021, 9:04 AM IST | Iqbal Ansari and kazim shaikh | Mumbai

وزیر داخلہ اور پولیس کمشنر سے گفتگو کی،دہلی کے نربھیا جیسا سانحہ ،علاقے میں کھڑے ٹیمپومیں خاتون کی عصمت دری کی گئی اور پھر بے دردی سے قتل کردیا گیا ،خاطی گرفتار

Watchman pointing to the scene.Picture:Inquilab
واچ مین جائے واردات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ۔ تصویر انقلاب

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے  ساکی ناکہ کے خیرانی روڈ پر ایک خاتون کی انتہائی بے رحمی سے عصمت دری اور اس کے بعد موت کے واقعہ کو انسانیت کو شرمسار کرنے والا  قرار دیا  اور اس معاملے میں سخت برہمی کا اظہار بھی کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے یہ یقین دہانی کرائی ہے گئی ہے کہ اس معاملہ کی تیزی سے جانچ کی جائے گی اور اس کی سماعت فاسٹ ٹریک کورٹ میں ہوگی تاکہ خاطی کو جلد از جلد سخت سے سخت سزا دی جاسکے۔  وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے دفتر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ اس ضمن میںانہوں نے ریاست کے وزیر داخلہ سے بھی گفتگو کی ہے اور  پولیس کمشنر سے بھی رابطے میں ہیں۔وزیر اعلیٰ کی جانب سے کہا گیا کہ اس کیس کی سماعت  فاسٹ ٹریک کورٹ میں کی جائے گی اور متاثرہ کو انصاف ملے گا۔وزیراعلیٰ  نے پولیس کو تحقیقات میں تیزی لانے کی ہدایت بھی دی۔
   اس سےساکی ناکہ کے خیرانی روڈ پر کھڑے ایک ٹیمپو میں یہ لرز خیز واردات انجام دی گئی ۔ ان درندوں نے۲؍بچوں کی ماں کی  نہ  اجتماعی آبروریزی بلکہ اس خاتون کے ساتھ جس طرح کی درندگی کی گئی  اسے سن کر لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہوگئے ۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نےصرف خاتون کی عصمت کو تار تار نہیں کیا بلکہ  کسی دشمنی کا انتقال لینے کی کوشش بھی کی ہے۔اس واردات سے  علاقےمیںسنسنی پھیل گئی ہے۔ حالات کا جائزہ لینے کے لئے پولیس  کےاعلیٰ افسران نے بھی جائے واردات کا دورہ کیا۔  
 ساکی ناکہ خیرانی روڈ رشید کمپاؤنڈ کے سامنے کوڑے دان کے بغل میں سڑک کے کنارے ایک ٹمپو میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تقریباً ۲؍ بجے  ایک اسٹوڈیو  میں ڈیوٹی دینے والے واچ مین نے پاس ہی کھڑے ٹیمپو میں خاتون کے کراہنے کی آواز سنی تو وہ اس کے قریب پہنچا ۔  

sakinaka Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK