Inquilab Logo Happiest Places to Work

راج ٹھاکرے محمد علی روڈ سے گزرنے کے خواہشمند

Updated: February 02, 2020, 2:41 PM IST | Agency | Mumbai

مراٹھی اخبار لوک مت کی ایک خبر کے مطابق مہاراشٹر نونرمان سینا کے صدر جنہوں نے حال ہی میں اپنے جھنڈے کا رنگ تبدیل کیا ہے۔

ایم این ایس صدر راج ٹھاکرے ۔ تصویر : آئی این این
ایم این ایس صدر راج ٹھاکرے ۔ تصویر : آئی این این

 ممبئی :  مراٹھی اخبار لوک مت کی ایک خبر کے مطابق  مہاراشٹر نونرمان سینا کے صدر جنہوں نے حال ہی میں اپنے جھنڈے کا رنگ تبدیل کیا ہے۔ محمد علی روڈ سے ہوتے ہوئے ایک ریلی نکالنا چاہتے ہیں۔  واضح رہے کہ راج ٹھاکرے نے ۲۳؍ جنوری کے اپنی پارٹی کا جھنڈا تبدیل کرنے کے ساتھ اعلان کیا تھا کہ وہ ۹؍ فروری کو  وہ شہریت ترمیمی قانون کے حق میں ایک ریلی نکالیں گے۔  اخبار کے مطابق اس ریلی کی اجازت کیلئے انہوں نے پولیس کو جو دراخواست دی ہے اس میں مشہور جیجا بائی ادیان ( رانی باغ)  سے آزاد میدان تک کا ذکر کیا گیا ہے۔ 
  واضح رہے کہ اسی راستے پر محمد علی روڈ بھی پڑتا ہے جو ایک مسلم اکثریتی  اور حساس علاقہ ہے۔  اگر راج ٹھاکرے یہاں سے  شہریت ترمیمی قانون کے حق میں  اس راستے سے ریلی نکالتے ہیں تو حالات  بے قابو ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ عام طور پر یہ تصویر کیا جا رہا ہے کہ مسلمان شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ 
  فی الحال پولیس نے کہا ہے کہ راج ٹھاکرے کی درخواست پر غور کرکے جو مناسب فیصلہ ہوگا وہ کیا جائے گا۔  اخبار کے مطابق پولیس  ایم این ایس کو ریلی نکالنے کی اجازت تو دے گی لیکن اسے کسی اور راستے سے آزاد میدان تک جانے کیلئے کہا جائے گا۔  واضح رہے کہ راج ٹھاکرے چند روز پہلے تک نریندر مودی کے سخت مخالف تھے لیکن گزشتہ دنوں  اچانک انہوں نے اپنا رنگ بدل لیا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK