Inquilab Logo Happiest Places to Work

حج۲۰۲۲ء کا سرکاری اعلان نومبر کے پہلے ہفتے میں متوقع :مختار عباس نقوی

Updated: October 23, 2021, 9:26 AM IST | new Delhi

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کے مطابق حج پر جانے کے خواہشمند افراد کا انتخاب سعودی حکومت کے کورونا پروٹوکول کے مطابق ہی ہو گا

Union Minister Mukhtar Abbas Naqvi.
مرکزی وزیر مختار عباس نقوی

  مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ حج ادا کرنے کے خواہشمند افراد کے انتخاب ، کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے اور سعودی عرب حکومت کی جانب سے حج۲۰۲۲ء کے لئے طے کئے جانے والے کورونا پروٹوکول ، رہنما خطوط اور معیار کے تحت ہوگا ۔اس کا باضابطہ اعلان نومبر کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا ۔مختار عباس نقوی نے یہاں حج جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام کو ڈیجیٹل ہیلتھ کارڈ ، ’ای مسیحا‘ ہیلتھ سہولت ، مکہ مدینہ میں قیام کرنے کی عمارت ، ٹرانسپورٹ کی معلومات ہندوستان میں ہی فراہم کرنے والے ای لگیج  ٹیگنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔انہوں نےکہا کہ اس بار سعودی عرب اور ہندوستان کی حکومت کے ہیلتھ اینڈ کورونا پروٹوکول کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حج۲۰۲۲ءکی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں  ۔
  وزیر برائے اقلیتی امور کے  مطابق ان تمام امور پر غور کرنے اور لائحہ عمل تیار کرنے کے بعد ہی نومبر کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا ۔ اس کے ساتھ  ہی حج کے لئے آن لائن درخواستوں کاعمل بھی شروع ہو جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کا حج۲۰۲۲ءکا مکمل عمل۱۰۰؍ فیصد آن لائن اور ڈیجیٹل ہوگا ۔  واضح رہے کہ انڈونیشیا کے بعد سب سے زیادہ حجاج کرام ہندوستان سے جاتے ہیں ۔ نقوی نے کہا کہ ہندوستان اور سعودی عرب میں حج۲۰۲۲ء  پر جانے والے لوگوں کے لئے کورونا پروٹوکول اور ہیلتھ اینڈ ہائجین کےتعلق سے خصوصی ٹریننگ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ اس حج  میں پینڈیمک پوزیشن کے مد نظر قومی اوربین الاقوامی پروٹوکول گائیڈ لائنزپر عمل کیا جائے گا۔
 مختار عباس  نقوی نے کہا کہ حج۲۰۲۲ء کا پورا عمل ، سعودی عرب اور ہندوستان کی حکومت کی جانب سے کورونا آفت کے مدِ نظر متعین کئے جانے والے مناسب معیار ، عمر ، صحت کی صورتحال اور دیگر ضروری ہدایات کے مطابق کیا جا رہا ہے۔لوگوں کی صحت ، حفاظت اور سعودی عرب سرکار کی ہدایات کو ترجیح دینے ہوئے اقلیتی امور کی وزارت ، وزارت صحت ، وزارت خارجہ ، وزارت شہری ہوابازی ، حج کمیٹی ، سعودی عرب میں ہندوستان کا سفارت خانہ ، جدہ میں قونصل جنرل وغیرہ سے مشاورت کے بعد اگلے سال کے حج مکمل خاکہ طے کیا جا رہا ہے۔ اس میں کورونا پروٹوکول کا پورا پورا خیال رکھا جارہا ہے۔

hajj 2022 Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK