EPAPER
Updated: June 22, 2020, 2:11 PM IST | Agency | New Delhi
وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیر کی صبح میزورم کے وزیر اعلی زورامتھنگا سے ریاست میں آئے زلزلے کی صورتحال کے بارے میں بات چیت کرکے معلومات حاصل کی اور انہیں مرکز سے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کروائی۔ مودی نے ٹویٹ کیا کہ وزیراعلیٰ زورامتھنگا سے بات کی اورا ن سے ریاست میں آئے زلزلے کی صورتحال پرمعلومات حاصل کی ۔ میزورم کو مرکز کی طرف سے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کی صبح میزورم کے وزیر اعلی زورامتھنگا سے ریاست میں آئے زلزلے کی صورتحال کے بارے میں بات چیت کرکے معلومات حاصل کی اور انہیں مرکز سے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی ۔
مودی نے ٹویٹ کیا ’’وزیراعلیٰ زورامتھنگا سے بات کی اورا ن سے ریاست میں آئے زلزلے کی صورتحال پرمعلومات حاصل کی ۔ میزورم کو مرکز کی طرف سے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے‘‘ ۔
lang="en" dir="ltr">Spoke to the Chief Minister of Mizoram, Shri @ZoramthangaCM Ji on the situation in the wake of the earthquake there. Assured all possible support from the Centre.— Narendra Modi (@narendramodi) June 22, 2020
شاہ نے فون پر میزورام کے وزیر اعلیٰ سے ریاست میں آئے زلزلے کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔
وزیر داخلہ نے بعد میں ٹویٹ کیا ’’ زورامتھنگا جی سے بات کر کے ریاست میں زلزلے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ میں نے مرکز کی طرف سے وزیر اعلیٰ کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ریاست میں سبھی کی حفاظت اور خوشحالی کے لئے دعا کی ہے‘‘۔ میزورم میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریاست کے ضلع چمفائی میں آج صبح 4.10 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 5.3 تھی۔ تاہم زلزلے کی وجہ سے ابھی تک کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کا مرکز ضلع چمفائی میں زمین سے ۲۰ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔