Inquilab Logo Happiest Places to Work

مودی مقبول ہیں مگر بنگال میں ممتا سے زیادہ نہیں

Updated: March 30, 2021, 6:08 AM IST | Inquilab News Network | New Delhi

پرشانت کشور کادعویٰ، ایک بار پھر دہرایا کہ مغربی بنگال اسمبلی  میں  زعفرانی پارٹی کے اراکین کی تعداد ۲؍ ہندسی عدد سے آگے نہیں بڑھ پائے گی

Prashant Kishore - Pic : INN
پرشانت کشور ۔ تصویر : آئی این این

بی جےپی کے ان دعوؤں کے برخلاف کہ  ۲۰۰؍ سے زیادہ سیٹوں پر فتح حاصل کرکے مغربی بنگال  میں اگلی حکومت وہ بنائے گی، ا نتخابی حکمت عملی تیار کرنے کیلئے مشہور  پرشانت کشور نے ایک باردعویٰ کیا ہے کہ الیکشن میں  جیتنے والے بی جےپی کے اراکین اسمبلی کی تعداد ۲؍ ہندسی عدد سے تجاوز نہیں کریگی۔انہوں  نے اپنے اس چیلنج کو بھی دہرایا کہ اگر بی جےپی  ۱۰۰؍ سے زیادہ سیٹیں  حاصل کرلے گی تو وہ مختلف سیاسی جماعتوں کیلئے  انتخابی حکمت عملی تیار کرنے کا اپنا کام ہمیشہ کیلئے چھوڑ دیںگے۔ 
 انہوں نے انڈین ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ مغربی بنگال میں مقابلہ ممتا بنرجی اور وزیراعظم مودی کے درمیان ہے۔ پرشانت کشور نے اس بات پر زور دیا کہ وزیراعظم مقبول ہیں مگر مغربی بنگال میں ممتا بنرجی سے زیادہ مقبول نہیں ہیں۔  اس کے ساتھ ہی انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر مغربی بنگال میں بی جےپی فتح حاصل کرلیتی ہے تو ملک ’’ایک ملک ایک پارٹی‘‘ کی طرف بڑھ جائے گا اور عوام کی قسمت بی جےپی کے ہاتھ میں ہوگی۔ 
 پرشانت کشور نے  اعتراف کیا کہ دسمبر میں  جب انہوں نے دعویٰ کیاتھا کہ بی جےپی سہ ہندسی  عدد تک نہیں پہنچ پائے گی تب  کے مقابلے میں اب بی جےپی کی حالت بہتر ہوئی ہے۔اس کے بعد بھی پرشانت کشور نے پراعتماد لہجے میں کہا ہے کہ وہ چیلنج پر اب بھی  قائم ہیں۔ ا نہوں نے بتایا کہ بی  جےپی مغربی بنگال میں مذہبی پولرائزیشن اور ذات پات کی سیاست کررہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK