Inquilab Logo Happiest Places to Work

ملاڈ :نالے کی توسیع کیلئے ایس وی روڈ ٹریفک کیلئے بند

Updated: October 23, 2021, 9:03 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

مصروف ترین سڑک بند کئے جانے سے ٹریفک جام سے لوگوں کا برا حال ۔ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں کرنے پر مجبور۔ بسوں کے کئی روٹس تبدیل کئے جانے سے مسافروں کو دقتوں کا سامنا ۔ ایک طرف کاکام مکمل ہونے کے بعد روڈ کا دوسرا حصہ بند کیا جائے گا ۔ کام مکمل ہونے میںایک سال سے زائدوقت لگنے کا امکان

Due to the closure of Malad SV Road, a huge traffic jam can be seen.Picture:Inquilab
ملاڈ کے ایس وی روڈ کو بند کئے جانے کے سبب زبردست ٹریفک جام دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر انقلاب

یس وی روڈ پر بی ایس این ایل سے این ایل اسکول ،رام چندرلین میںنالے کی توسیع اور مرمت کا کام بی ایم سی کی جانب سے شروع کئے جانے کےسبب ایس وی روڈ کےایک حصے کو ٹریفک کیلئے بندکردیا گیا ہے ۔ شہریوں کو متبادل راستہ استعمال کرنے کو کہا گیا ہے۔متبادل راستہ کے طور پرماملیت دار واڑی ، لبرٹی گارڈن، آدرش ڈیری اورگردھاری لال مارگ کی جانب ٹریفک کو موڑاگیا ہے اوران ہی تبدیل شدہ راستوں سے بیسٹ کی ۲۰۲؍ ۲۰۳؍ ۲۰۵؍ ۲۹۰؍ ۴۶۰؍ نمبر کی بسوں کو بھی گزاراجارہا ہے۔اس کے لئے بی ایم سی نے راستے کوبیریکیڈ کرنے کے ساتھ بڑی بڑی ہورڈنگزلگاکر رہنمائی کی  ہے۔
 ایس وی روڈ کا ایک حصہ بند کئےجانے کا اثر یہ ہورہاہے کہ یہاںٹریفک اس قدر جام ہوجاتا ہےکہ گاڑیاں چلتی نہیںرینگتی ہیں۔ملاڈ اسٹیشن سے لبرٹی گارڈن تک پہنچنے میںصبح وشام کے وقت میں نصف گھنٹہ لگ جاتا ہے جبکہ بمشکل ۵؍تا ۷؍ منٹ میںیہ راستہ طے کیاجاسکتا ہے۔
 مستقبل میںسہولت کی امید
 بی ایم سی مینٹیننس ڈپارٹمنٹ کے انجینئر شیو کانت ڈوکے سے اس تعلق سے معلومات حاصل کرنے پرانہوںنے بتایاکہ ’’ کافی دنوں سے نالے کی مرمت اورتوسیع کاکام زیرغور تھا لیکن اب اسے شروع کیا گیا ہے۔اس کے لئے ماہرین سے مشورے بھی کئے گئے ہیںاوراب اس نالے کو اس اندازمیںبنایا جائے گا کہ اس کی گہرائی اورچوڑائی بڑھائی جائے گی اورجس طرح گورے گاؤں میں ڈی مارٹ کے پاس نالے کی توسیع اورمرمت کی گئی ہے اسی اندازمیںاسے بنایاجائے گا ۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ ضرورت اورآبادی کودیکھتے ہوئے پانی کی نکاسی تیزی سے ہوسکےگی اوراس کام کی تکمیل کے بعدمستقبل میںلوگوں کوکافی سہولت ہوگی اورپانی جمع ہونے کی مشقت سے انہیں مستقل نجات مل جائے گی۔‘‘
 بی ایم سی انجینئرنے اس کااعتراف کیا کہ ’’بلاشبہ یہ انتہائی مصروف علاقہ ہے اورہمہ وقت ٹریفک رہتا ہے اس لئےاب جبکہ ایک جانب سے روڈ بندکردیا گیا ہے، ٹریفک جام سے لوگوںکو کافی دشواری ہورہی ہے لیکن سہولت حاصل کرنے کےلئے کچھ نہ کچھ دقت تو اٹھانی ہی پڑتی ہے۔‘‘
  انجینئرنےیہ بھی بتایا کہ ’’لوگوں کو پریشانی کم ہواسی لئے ابھی ایک جانب روڈ بند کیا گیا ہے، کام پورا ہونے کے بعددوسری جانب روڈ بند کرکے کام کیا جائے گا تاکہ ٹریفک مکمل بند نہ ہو۔چونکہ یہ کافی بڑا کام ہے اورٹریفک کودھیان میں رکھتے ہوئے کام پورا کرنا ہے اس لئے اس کام میںایک سال سےزیادہ وقت لگے گا حالانکہ ابھی تویہی کہا گیا ہے کہ ۳؍ماہ میںکام پورا کرلیاجائے گا لیکن ۳؍ ماہ کی مدت میںکسی طرح یہ ممکن نہیں ہے۔‘‘

malad Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK