Inquilab Logo Happiest Places to Work

جموں کشمیر میں ۲۵؍ہزار اسامیوں کو عنقریب پُرکیا جائے گا: لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا

Updated: October 10, 2020, 12:10 PM IST | Agency | Srinagar

ریاست جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ یونین ٹریٹری کے مختلف سرکاری محکموں میں خالی پڑی ۲۵؍ہزار اسامیوں، جن میں سے دس ہزار اسامیوں کو پہلے ہی مشتہر کیا گیا ہے، کو عنقریب پُر کیا جائے گا۔ ۲۵؍ہزار اسامیوں، جن میں سے دس ہزار اسامیوں کو پہلے ہی مشتہر کیا گیا ہے، کو عنقریب پُر کیا جائے گا۔

Lt. Governor Manoj Sinha. Picture:INN
لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا۔ تصویر: آئی این این

ریاست جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ یونین ٹریٹری کے مختلف سرکاری محکموں میں خالی پڑی ۲۵؍ہزار اسامیوں، جن میں سے دس ہزار اسامیوں کو پہلے ہی مشتہر کیا گیا ہے، کو عنقریب پُر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری انتظامیہ وزیر اعظم کی طرف سے جموں کشمیر کے نوجوانوں کو پچاس ہزار نوکریاں فراہم کرنے کے وعدے پر بھی کام کر رہی ہے۔منوج سنہا نے اپنے ذاتی ٹویٹر ہینڈل پر اس حوالے سے سلسلہ وار ٹویٹس کئے۔انہوں نے کہاکہ  `یونین ٹریٹری میں پچیس ہزار خالی اسامیوں کو پُر کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ یونین ٹیریٹری انتظامیہ وزیر اعظم کی طرف سے پچاس ہزار نوکریوں کی فراہمی کی یقین دہانی پر بھی کام کر رہی ہے ۔ منوج سنہا  نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں سینٹرل آرمڈ پولیس فورس، پیرا ملٹری فورسیز اور جموں کشمیر پولیس کی ریکروٹمنٹ ریلیاں بھی منعقد کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ میں یہ بات یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ فلاح اسکیمیں گاؤں اور قطار کے آخری آدمی تک پہنچ جائیں تاکہ لوگوں کو با اختیار بنایا جا سکے۔قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں بے روزگاری کا گراف تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے اور سال گزشتہ کے پانچ اگست کے بعد پیدا شدہ صورتحال اور اس کے بعد کورونا لاک ڈاؤن کے نفاذ کی وجہ سے مختلف شعبے جیسے شعبہ سیاحت وغیرہ ٹھپ ہونے سے بے روزگاروں کی  تعداد مزید بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK