Inquilab Logo Happiest Places to Work

جموں اور کشمیر میں کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

Updated: September 14, 2020, 7:13 PM IST | Agency | Srinagar

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جب تک انتظامیہ کی کمان میرے ہاتھوں میں ہے جموں اور کشمیر میں کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی اگر امتیاز کرنا چاہے گا تو اس کی وہ حرکت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Manoj Sinha - Pic : INN
ایل جی منوج سنہا ۔ تصویر : آئی این این

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جب تک انتظامیہ کی کمان میرے ہاتھوں میں ہے جموں اور کشمیر میں کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی اگر امتیاز کرنا چاہے گا تو اس کی وہ حرکت برداشت نہیں کی جائے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے یہ باتیں پیر کے روز یہاں راج بھون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہیں۔
ان کا کہنا تھا: `ایک بات آپ سب سمجھ لیجئے کہ میرے رہتے ہوئے جموں اور کشمیر میں کوئی امتیاز نہیں ہوگا۔ دونوں خطوں کی مساوی بنیادوں پر ترقی ہوگی۔ کوئی اگر امتیاز کرنا چاہے گا تو اس کی وہ حرکت برداشت نہیں کی جائے گی`۔
منوج سنہا نے کہا کہ ان کی قیادت والی انتظامیہ کرپشن کے تئیں زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا رہے گی۔
ان کا کہنا تھا: `اسکیموں کو لاگو کرنے میں ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر ایک کام شفافیت کے ساتھ انجام دیا جائے۔ میں نے پہلے ہی دن کہا تھا کہ کرپشن کے تئیں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ اس سمت میں ہم آگے چلیں گے`۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر فوجی قافلوں کی نقل و حرکت کے دوران سویلین ٹریفک کو روکے رکنے کے مسئلے کو بھی دیکھیں گے۔
ان کا اس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا: `میرے ڈومین کے باہر کچھ نہیں ہے۔ اگر کوئی کام بھارت سرکار سے کرانا ہوگا تو میں وہ کرا دوں گا۔ آپ اس کی فکر چھوڑ دیجئے۔ آپ نے جو مسئلہ سامنے رکھا ہے، تھوڑا وقت دیجئے میں اس پر بات کروں گا`۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK