Inquilab Logo Happiest Places to Work

کشتواڑ:سیلاب میں لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے مہم تیز

Updated: July 30, 2021, 1:05 PM IST | Agency | Jammu

گورنر منوج سنہا کا متاثرین کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار، متاثرہ علاقہ میں این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی۲؍ مشترکہ ٹیمیں بھیجی گئیں

NDRF and SDRF in the affected area 2 joint teams were sent.Picture:PTI
پولیس، ضلع انتظامیہ، فوج اور ایس ڈی آر ایف کے ریسکیو آپریشن میں سرگرم ہیں۔تصویر : پی ٹی آئی

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے ہونزر دچھن علاقے میں گزشتہ روز  بادل پھٹنے  نتیجے میںکے سیلابی  ریلوں میں لاپتہ ہونے والےافراد کی تلاش کے لئے بچاؤ آپریشن تیز کردیا گیا ہے۔ جمعرات کو مسلسل دوسرے دن بھی  ریسکیو حکام  اس کا م میں سرگرمی سے مصروف رہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکام  نےا س حادثہ میں۷؍افراد جاں بحق، ڈیڑھ درجن افراد زخمی ہونے اور ۲۴؍ دیگر  افراد کےلاپتہ ہو نے کی اطلاع دی  تھی۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر میں ایک تقریب کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ کشتواڑ میں بادل پھٹنے کا واقعہ ایک دلخراش  حادثہ  اور ایک قدرتی آفت تھی۔ بدھ کو۷؍ لاشیں ملی تھیں اور ۱۷؍ لوگوں کو زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا تھا جن میں سے ۵؍  افرادکی حالت نازک تھی۔ گزشتہ روز پانی کا بہائو زیادہ تھا اور بارش بھی ہو رہی تھی اس لئے لاپتہ افراد کی تلاش میں دشواری  کا سامنا رہا لیکن ریسکیو  ا ہلکار ان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
 لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ  `ہم نے فوری امداد کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی خاندان  کے فرد  کے جانی نقصان کی کوئی چیز اس کی بھرپائی  نہیں کر سکتی۔ ہم متاثرہ خاندانوں کی بازآبادکاری کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔انتظا میہ کی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ پوری ہمدردی ہے۔   اس کے بعد  لیفٹیننٹ گورنر نے ٹویٹر پر   بتایا  کہ  جائے واردات پر جمعرات کو بچاؤ اور ریلیف آپریشن کے لئے این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی دو مشترکہ ٹیمیں بھیجی گئی ہیں۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کشتواڑ ریسکیو آپریشن کیلئے این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ایک مشترکہ ٹیم  جموں سے صبح کے پونے ۶؍ بجے بذریعہ روڈ کشتواڑ روانہ ہوئی ہے ۔ ایس ڈی آر ایف  کی ۴؍اور این ڈی آر ایف کی ۱۰؍  ٹیم  سمیت دوسری  ٹیم   بھی ضروری ساز وسامان کے ساتھ جموں ہوائی اڈے سے کشتواڑ کی طرف روانہ کی گئی ہے۔ علاوہ ازیںایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ سری نگر سے بھی ضروری ساز و سامان کے ساتھ بچاؤ ٹیموں کو جائے واردات کی طرف روانہ کیا جا رہا ہے۔
 جموں میں تعینات دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے کہا کہ ایس ڈی آر ایف کی ایک ٹیم کو ایئر فورس سٹیشن جموں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر کشتواڑ بھیجا گیا ہے۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ سیلابی ریلے سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جموں زون پولیس کے اے ڈی جی پی مکیش سنگھ اور صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر نے  ہونزر دچھن کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ دیگر اعلیٰ افسران بھی تھے۔موصوف  نے کہا کہ  کشتواڑ کےایس ایس پی  شفقت حسین بٹ جائے وقوع  پر خیمہ زن ہیں اور پولیس، ضلع انتظامیہ، فوج اور ایس ڈی آر ایف کے ریسکیو آپریشن کی سربراہی کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK