Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی میں کورونا میں مبتلا ایک معمر شخص کی موت

Updated: March 17, 2020, 1:26 PM IST | Agency | Mumbai

کورونا وائرس کا خطرہ پورے ملک میں رفتہ رفتہ بڑھتا جارہا ہے۔ملک کی معاشی راجدھانی ممبئی میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے ۶۴؍سالہ معمر شخص کی آج موت ہوگئی ۔

preventive measures against the   coronavirus at a bus stop in Mumbai
ممبئی کے ایک بس اسٹاپ پر کروناوائرس سے بچاؤ کی تدابیر ۔ تصویر: پی ٹی آئی

ممبئی :کورونا وائرس کا خطرہ پورے ملک میں رفتہ رفتہ بڑھتا جارہا ہے۔ملک کی معاشی راجدھانی ممبئی میں کورونا وائرس میں مبتلا  ہونے والے ۶۴؍سالہ معمر شخص کی آج موت ہوگئی ۔ متوفی حال ہی میں دبئی سے لوٹے تھے۔انہیں پہلے ہندوجا اسپتال  میں علاج کے لئے داخل کرایاگیا تھا۔بعد میں کستوربا گاندھی اسپتال میں ان کا علاج جاری رہا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متوفی کی اہلیہ  اور بیٹے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔
 واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک تین اموات ہوچکی ہیں۔ان میں سے ایک دارالحکومت دہلی اور ایک کرناٹک میں ہوئی ہے اور ممبئی میں یہ پہلی موت ہے۔ملک  میں مہاراشٹر میں سب سے  زیادہ لوگ کورونا وائرس میں مبتلا ہیں،جہاں کورونا متاثرین کی تعداد ۳۹؍تک پہنچ چکی ہے۔
برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن  کے کمشنر پروین پردیسی  نے بتایا کہ متوفی کستوربا اسپتال میں چل رہا تھا اور انہیں کئی دیگر بیماریاں بھی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK