Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم اداکار متھن چکرورتی بالآخر بی جے پی میں شامل

Updated: March 08, 2021, 6:11 AM IST | Agency | Kolkata

بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی نے وزیرا عظم نریندر مودی کی بریگیڈ ریلی کے دوران بی جے پی میں شمولیت اختیا ر کرلی ۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب بھی کیا اور اپنے مخالفین کو جواب دیا۔

Mithun Chakraborty with Modi - Pic : PTI
وزیر اعظم مودی نے متھن چکرورتی کا بی جے پی میں استقبال کیا ۔(پی ٹی آئی

بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی نے وزیرا عظم نریندر مودی کی بریگیڈ ریلی کے دوران بی جے پی میں شمولیت اختیا ر کرلی ۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب بھی کیا اور اپنے مخالفین کو جواب دیا۔ واضح رہے کہ بنگال میں متھن کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے اور بی جے پی اسی وجہ سے انہیں پارٹی میں لائی ہے۔ یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے انہیں وزارت اعلیٰ کا امیدوار بھی بنایا جاسکتا ہےجس سے بی جے پی کے متعدد مقامی لیڈران  ابھی سے بے چین ہوگئے ہیں۔ اپنے دور طالب علمی میں متھن سی پی آئی ایم ایل سے وابستہ  رہے ۔ ایک وقت وہ نکسل واد کی تحریک میں بھی شامل رہے لیکن بعد میں فلموں میں آگئے ۔ گزشتہ کچھ عرصے سے وہ ترنمول کانگریس کے قریبی تھے اور اس کے ٹکٹ پر راجیہ سبھا کے ممبر بھی بنائے گئے تھےمگر اب انہوں نے بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔  واضح رہے کہ شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ میں نام آنے کے بعد وہ راجیہ سبھا کی رکنیت  سے مستعفی ہوگئے تھے اور انہوں نے سیاست سے کنارہ کش ہونے کا اعلان بھی کردیا تھا لیکن اب ڈرامائی طور پر بی جے پی میں آگئے ہیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK