Inquilab Logo Happiest Places to Work

سرکار کے پاس ملک کو بتانے کیلئے کچھ بھی نہیں:کانگریس

Updated: August 16, 2021, 12:36 PM IST | Agency | New Delhi/Mumbai

پارٹی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے وزیر اعظم کی تقریر پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ ’’ جملے چھوڑنے میں کیاجاتا ہے اور اب تو اور اب تو جملے بھی پرانے چھوڑنے پڑرہے ہیں‘‘، راہل گاندھی نے مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئےلوگوں سے سوال کیا کہ ۷؍ برسوں میں۱۴؍ کروڑ نوکریوں میںسے آپ کو کون سی نوکری ملی ؟

On the occasion of the Independence Day celebrations at the All India Congress Committee Headquarters. Picture: PTI
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ہیڈکوارٹر پر یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر سونیا گاندھی اورپارٹی لیڈران وکارکنان۔تصویر :پی ٹی آئی

؍۷۵؍ ویں یوم آزادی کے موقع لال قلعہ سے وزیر اعظم مودی کے خطاب پرکانگریس نے طنز کرتے ہوئے کئی سوال پوچھے ہیں۔ اپنی تقریر میںوزیراعظم نے کئی اعلانات کئے جن پر کانگریس  نےطنز کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس اب ملک کو بتانے کیلئےکچھ نہیں ر ہ گیا ہے۔ سینئر لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے لوگوں سے سوال کیا کہ ۱۴؍ کروڑ نوکریوں میںسے آپ کو کون سی نوکری ملی ۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ ہر سال ۲؍ کروڑ  نوکریوںکا وعدہ کیا گیا تھا ۔ یعنی ان ۷؍ برسوں میں۱۴؍ کروڑ نوکریوںمیں سے آپ کو کون سی نوکری ملی؟
  وہیںپارٹی کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا وزیر اعظم کی ۱۵؍ اگست ۲۰۱۹ء کو کی گئی تقریر  اورآج (۱۵؍ اگست ۲۰۲۱ء  ) کے خطاب کا ویڈیو جاری کیا اور طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’ سچ کہا ، جملے چھوڑنے میںکیاجاتا ہے۔ اب تو جملے بھی پرانے چھوڑنے پڑرہے ہیں۔ واضح رہے کہ یوم آزادی کے  اپنے خطاب میںوزیر  اعظم نے ملک کو ترقی  اورخوشحالی کی نئی راہوں پر لے جانے کیلئے کئی خوشنما اسکیموں اور منصوبوں کا اعلان کیا ہےجن میںروزگار کیلئے۱۰۰؍ لاکھ کروڑ کی ’ گتی شکتی یوجنا ‘،توانائی کے شعبے میںملک کو خود کفیل بنانے کیلئے’گرین ڈیزل مشن ‘، اور اگلے ۷۵؍ ہفتوں میں۷۵؍ وندے بھارت ٹرینیں چلانے کے ساتھ ساتھ سبھی فوجی اسکولوں کے دروازے لڑکیوںکے کھولنے جیسے منصوبے شامل ہیں۔ 
یومِ آزادی کے موقع پر ملک کو دوبارہ تقسیم کرنے کی کوشش:نانا پٹولے
  مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کے صدرناناپٹولے نے کانگریس کے دفتر پر پرچم کشائی کی تقریب میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ  ملک کو جو آزادی ملی ہے وہ بے مثال قربانیوں اورمحنتوں کا نتیجہ ہے۔ اس آزادی کے لئے بہت بڑی قیمت ادا کرنی پڑی ہے لیکن  بدقسمتی ہے کہ آزادی کی ڈائمنڈجوبلی کے موقع پر بی جے پی ۱۴؍اگست کو ’بٹوارے کی ہولناک یاد ‘کے طور پر منارہی ہے۔ یہ ایک جانب اگرانتہائی افسوسناک ہے تو وہیں یہ ملک کو دوبارہ تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ جو ملک آزاد ہوئے وہاں آمریت شروع ہوگئی لیکن ہمارے ملک میں جمہوریت کا آغاز ہوا جس کے حوالے سے آج ہمارے ملک کو دنیا میں سب سے بڑا جمہوری  ملک ہونے کا فخر حاصل ہے۔بی جے پی ہمارے ملک کایہ فخر ختم کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ۱۴؍ اگست۱۹۴۷ء کوجس دن ہمارے ملک کا بٹوارہ ہوا وہ ہمارے لیے ایک سیاہ دن  تھا۔اس خونریز دن کو یادگار کے طور پر مناتے ہوئے  نریندر مودی اوربی جے پی ملک کو ٹوٹنے کی سمت لے جارہے ہیں۔ ملک کے عوام کے درمیان مذہبی وذات برادری کی تفریق کو بڑھاوا دے کر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ملک کی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے بی جے پی کے منصوبے کو کانگریس کے کارکنان کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس صدرسونیا گاندھی  اورممبرپارلیمنٹ راہل گاندھی کی اہل قیادت نے مرکزی حکومت کیلئےچیلنج کھڑا کردیا ہے۔ پٹولے نے کہا کہ ان کی قیادت میں کانگریس پارٹی کے نظریے کی فتح کیلئے ہمیں قربانی کے جذبے کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔مجھے یقین ہے کہ اگر ہم نے ملک کی حقیقی محبت کے ساتھ کام کرنا شروع کیا تو کانگریس دوبارہ بلندی کے مقام پرپہنچے گی اور ملک وجمہوریت دونوں کو تحفظ حاصل ہوگا۔ممبئی میں منعقدہ پرچم کشائی کی اس تقریب میں ریاستی کانگریس کے کارگزار صدر نسیم خان، چندرکانت ہنڈورے، سابق وزیر سریش شیٹی، نائب صدر حسین دلوائی، خاتون شعبےکی ریاستی صدر سندھیتائی سوا لاکھے اور دیگرموجودتھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK