EPAPER
Updated: January 23, 2022, 8:52 AM IST | patna
۱۴؍ اضلاع میں اگلے۲۴؍ گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان، ہوا کے رخ میں تبدیلی بھی متوقع
: بہار ان دنوں شدید سردی اور سرد لہر کی زد میں ہے۔بہار کے بیشتر اضلاع میں دن کے بیشتر حصے میں نشتر کی طرح چبھنے والی ہوائیں چل رہی ہیں۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے ریاست کے جنوب وسطی اور جنوب مغربی حصوں میں پیر سے موسم میں تیزی سے تبدیلی کی پیش گوئی کی ہے۔
پہاڑی علاقوں میں بر ف باری اور میدان علاقوں میں بارش سے پیدا شدہ طوفانی حالات کی وجہ سے ریاست کے ۱۴؍ اضلاع میں اگلے۲۴؍ گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ ساتھ ہی ہوا کے رخ میں تبدیلی کی بھی توقع ہے۔
پٹنہ سمیت ریاست کے ۱۴؍ اضلاع میںا انتہائی سرد ضلع قرارد یا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے اتوار کے لئے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پٹنہ، گیا، نالندہ، شیخ پورہ، نوادہ، بیگوسرائے، لکھی سرائے، جہان آباد، بکسر، بھوجپور، روہتاس، بھبوا، اورنگ آباد اور ارول میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ اس کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے اور اولے گرنے کا امکان ہے۔
اسی طرح آج (اتوار کو) شمالی بہار میں بھی جزوی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے لیکن شمالی بہار میں کہیں بھی اولے پڑنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اسی طرح آج پٹنہ اورا طراف کے اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔