EPAPER
Updated: December 03, 2021, 10:49 AM IST | Mumbai
ریلوے کی خصوصی ٹیم نے کووڈ۱۹؍سے متعلق اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے۲۴؍ ہزار ۹۴۴؍ مسافروں کے خلاف بھی کارروائی کی
سینٹرل ریلوے نے بلا ٹکٹ سفرکرنے اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والےمسافروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب ۲۳؍کروڑ۳۱؍لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا۔ یہ رقم بلاٹکٹ،طے شدہ دوری سے زائد دوری تک سفر کرنے والے، دوسروںکےنام پرسفر کرنے والے، بغیر بک کرائےسامان لانے والے اور ریلوے کے ایسے دیگرضابطوںکی خلاف ورزی کرنےوالے ۴؍لاکھ ۵۲؍ ہزار مسافروں سے جرمانہ کے طو ر پروصول کی گئی۔یہ کارروائی یکم اپریل سے ۳۰؍نومبر۲۰۲۱ء کے درمیان کی گئی۔ اس دوران ریلوے کی خصوصی ٹیم نےکووڈ ۱۹؍ کی خلاف ورزی کرنے والے۲۴؍ ہزار ۹۴۴؍ مسافروں کے خلاف کارروائی کی اور ان سے ۴۱؍ لاکھ ۲۸؍ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔ سینٹر ل ریلوے انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہےکہ یہ کارروائی کافی کامیاب رہی اوراس کے ذریعے بڑی آمدنی حاصل ہوئی لیکن ریلوے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ مسافر ضابطے کی پابندی کی عادت ڈالیں۔جرمانہ وصول کیا جانا تومحض انہیںوقتی طور پرسزا دینے کا ایک طریقہ ہے لیکن اصل بات یہ ہے کہ مسافر ریلوے کے ضابطوں کی پاسداری کرتے ہوئے ایک ذمہ دار مسافر کا رول ادا کریں۔