Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریلوے کا سابق ملازم بیگ چرانے کے الزام میں گرفتار

Updated: February 05, 2022, 9:02 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

ریلوے ایس ٹی ایف نےملزم کی گرفتاری کے ساتھ مسروقہ مال برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی

The man who stole the bag was arrested by the police from Dombivli..Picture:INN
بیگ چرانے والے ملزم کو پولیس نے ڈومبیولی سے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ تصویر: آئی این این

: ریلوے اسپیشل ٹاسک فورس نے خاتون کے پاس رکھا ہوا زیورات والا بیگ   چرانے کے الزام میں ریلوے کے سابق ملازم سوپنل دوبے (۲۸) کو گرفتار کرنے اور مسروقہ مال برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ مسروقہ سونے چاندی کے زیورات ، نقدی کے ساتھ چوری کئے گئے  ۲؍ موبائل فون کی  مجموعی قیمت ۲؍لاکھ ۵۷؍ ہزار ۵۰۰؍روپے بتائی گئی ہے ۔دراصل ۲۷؍جنوری کو شکایت کنندہ (شناخت مخفی رکھی گئی)سی ایس ایم ٹی سے کرناٹک ایک رشتہ دار کی شادی میں جانے کے لئے اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ پلیٹ فارم نمبر ۱۵؍پر ناگرکوئل ایکسپریس میں سوار ہونے کے لئے آیا۔ ٹرین کافی تاخیر سے آنے والی تھی۔ چنانچہ یہ سب ٹرین کے انتظار میں تھے۔شکایت درج کرانے میں اس نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ وہ بیگ بھول گئی اور جب کچھ دیر بعد کسی ضرورت سے لوٹی تو وہ بیگ غائب تھا۔  ریلوے پولیس کمشنر قیصر خالد نے اس کی تفتیش کی ذمہ داری اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کو سونپی‌۔ ایس ٹی ایف کے اہلکاروں نے معلومات حاصل کرنی شروع کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دیکھا۔ اس میں ایک نوجوان مشتبہ حالت میں نظر آیا ۔ جب اس کے تعلق سے چھان بین کی گئی تو پتہ چلا کہ وہ ریلوے کا ملازم  ہے مگر ۲؍ ماہ قبل کام چھوڑ چکا ہے۔اس کی رہائش کے تعلق سے معلوم ہوا کہ وہ ڈومبیولی میں رہتا ہے چنانچہ ایس ٹی ایف اہلکاروں نے سوپنل دوبے کو اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا اور پوچھ تاچھ میں اس نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔ فی الوقت وہ پولیس کی حراست میں ہے‌۔پولیس کی اس کارکردگی اور مسروقہ زیورات اور موبائل وغیرہ برآمد کرنے پر شکایت کنندہ نے پولیس کی ستائش کی اور شکریہ ادا کیا۔

railway Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK