EPAPER
Updated: March 02, 2020, 9:13 AM IST | Agency | Kolkata
جادو پوریونیورسٹی میں زیرتعلیم پولینڈ کے ایک طالب علم کو فارن ریجنل رجسٹریشن آفس نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہرے میں شرکت کرنے کی وجہ سے ملک چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔
کولکاتا : جادو پوریونیورسٹی میں زیر تعلیم پولینڈ کے ایک طالب علم کو فارن ریجنل رجسٹریشن آفس نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہرے میں شرکت کرنے کی وجہ سے ملک چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔
چند دن قبل ہی وشو بھارتی یونیورسٹی میں زیر تعلیم بنگلہ دیشی طالبہ کو بھی فیس بک پر شہریت ترمیمی ایکٹ مخالف پوسٹ شیئر کرنے کی وجہ سے ملک چھوڑنے کی ہدایت دی جاچکی ہے ا س سے قبل جرمنی کےایک طالب علم کے ساتھ بھی اسی طرح کا رویہ اختیار کیاگیاتھا۔جادو پور یونیورسٹی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق جادو پور یونیورسٹی میں ’’تقابلی ادب ‘‘ کے شعبے میں زیر تعلیم پولینڈ کے طالب کامل سیڈینسکی کو اب تک کئی نوٹس مل چکے ہیں ۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ویزا کی شرطوں کی خلاف ورزی کی ہے ۔ کامل سیڈینسکی نے اسی سال تیسرے سمسٹر کا امتحان دیا ہے ۔