Inquilab Logo Happiest Places to Work

بی جےپی کے منشور میں سی اے اے پر عمل کا وعدہ

Updated: March 22, 2021, 9:14 AM IST | Agency | Kolkata

مغربی بنگال میں ۷۰؍ سال سے مقیم رفیوجیوں کو شہریت اور ۵؍ سال تکفی خاندان ۱۰؍ ہزار روپوں کی سوغات ، خواتین کو مفت تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں۳۳؍فیصد  ریزویشن

Amit Shah - Pic : PTI
امیت شاہ ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کو مغربی بنگال میں بی جےپی کا انتخابی منشور جاری کردیا جس میں  شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے)کے نفاذ کے وعدہ کے ساتھ  یہ وعدہ بھی کیاگیاہے کہ ریاست میں ۷۰؍ سال سے مقیم رفیوجیوں کو شہریت دی جائے گی اور ان کے ہر خاندان کو آئندہ ۵؍ برسوں تک سالانہ ۱۰؍ ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ 
 ’سنکلپ پتر‘ کے نام سے جاری کئے گئے  انتخابی منشور میں خاتون ووٹروں کو رجھانے کی خاص طورپر کوشش کی گئی ہے۔ اس کیلئے جہاں لڑکیوں کیلئے  کے جی سے گریجویشن تک مفت تعلیم کا وعدہ کیاگیا ہے تو وہیں  سرکاری ملازمتوں میں  ۳۳؍ فیصد ریزرویشن دینے کی بات بھی کہی گئی ہے۔ 
 ا س سے قبل ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ’’۲؍ مئی کو دیدی چلی جائیں گی۔ انہیں بنگال کو ترقی سے محروم نہیں رکھنے دیا جائےگا۔ ‘‘ وزیراعظم نے کہا کہ بی جےپی کے اقتدار میں آنے کے بعد مغربی بنگال   ’’اصول پوریبورتن‘‘ (اصل تبدیلی) آئے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ مرکزی حکومت کی اسکیمیں  عام لوگوں تک پہنچیں۔‘‘ امیت شاہ نے ایک دوسری ریلی  میں  وعدہ کیا کہ  بی جےپی اقتدار میں آنے کے بعد یہ یقینی بنائے گی کہ  درگا اور سرسوتی کی پوجا   بلا رکاوٹ کی جاسکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK