Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی:کانگریس اور این سی پی نے شہیدو ںکو خراج عقیدت پیش کیا

Updated: August 10, 2021, 8:21 AM IST | khalid abdul Qayyum | Mumbai

یہاں پیر کو اگست کرانتی دیوس کے موقع پر کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈران نے علاحدہ علاحدہ طور پراندرا گاندھی سب ڈسٹرکٹ اسپتال کے صدر دروازے پر شہیدوں کی یادگار ’ شہید اسمارک‘ پر گلہائے عقیدت پیش کرکے ملک کی آزادی میں اپنی جانوں کو قربان کردینے والے بہادر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Congress and NCP members pay homage to the martyrs on the occasion of August Kranti Divas.Picture:Inquilab
کانگریس اور این سی پی کے اراکین اگست کرانتی دیوس کے موقع پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے۔ تصویر انقلاب

:یہاں پیر کو اگست کرانتی دیوس کے موقع پر  کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈران نے علاحدہ علاحدہ طور پراندرا گاندھی سب ڈسٹرکٹ اسپتال کے صدر دروازے پر شہیدوں کی یادگار ’ شہید اسمارک‘ پر گلہائے عقیدت پیش کرکے ملک کی آزادی میں اپنی جانوں کو قربان کردینے والے بہادر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
 اس موقع پر کانگریس کے صدر عبدالرشید طاہر مومن نے کہا کہ ہر سال ۹؍ اگست کو کرانتی دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن برطانوی راج کے خلاف ہندوستانیوں کے سب سے بڑے احتجاج کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس تحریک نے ملک کو آزادی دلانے میں سب سے بڑا کردار ادا کیا۔ آج ہی کے دن آزادی کی لڑائی میں شامل کانگریس  کے سبھی لیڈران نے ’انگریزوں بھارت چھوڑو ‘کا نعرہ بلند کیا تھا۔جس کے بعد انگریزوں کو ملک بدر کرنے کی تحریک پورے ملک میں شدت کے ساتھ پھیل گئی۔کانگریسی لیڈران مہاتماگاندھی کی قیادت میں اس شدت کے ساتھ جنگ آزادی لڑی اور انگریزوں کو ہندوستان چھوڑنا پڑا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ جنگ آزادی میںہم تمام ہندوستانیوں نےچاہے ہندو ہو، مسلمان ہو، سکھ، عیسائی، پارسی،  جین، بدھ ہو سبھی نے متحد ہوکر شرکت کی اور انگریزوں کو ملک سے باہر کردیا۔ ہماری، ذات، ہمارے مذہب، ہمارے کلچر اور ہماری زبانیں مختلف ہو سکتی ہیں، مگر ہمارا ملک ہماری مٹی ایک ہی ہے ،ہم ملک کی آزادی کیلئے شہید ہونے والے بہادر جوانوں کی شہادت کو سلام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اتحاد، سالمیت امن و شانتی کو اگر کسی نے توڑنے اور پامال کرنے کی کوشش کی تو ہمارا فرض ہے کہ ہم ایسا ہونے نہیں دیں۔
این سی پی  لیڈران نے بھی گلہائے عقیدت پیش کیا
 این سی پی خواتین وِنگ کی سربراہ سواتی کامبلے کی قیادت میں منعقد مذکورہ پروگرام میں پارٹی کے عہدیداران اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سواتی کامبلے نے کہا کہ  ہم ملک کے ان بہادر شہیدوں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اپنے  زندگیوں  کی قربانی دے کر  ہندوستان کی آزادی کے لئے جدوجہد کی اور ملک کواتحاد سالمیت اور امن و شانتی کا پیغام دیا۔ ہم سب ہندوستانی شہریوں کا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم، اپنے بہادر شہیدوں کے پیغام کا احترام کریں۔

congress Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK