Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایودھیا:اب لو گ بچھڑے نہیں پالتےہیں، یوں ہی چھوڑ دیتےہیں

Updated: August 10, 2021, 11:54 AM IST | Jalal Siddiquie | Ayodhya

ان کی نسلیں ختم ہوسکتی ہیں، انہیںگئوشالہ میں بھی نہیں رکھا جاتا ہے ، یہ فصلوں کو نقصان پہنچاتے ہیں ، راہ گیروں پر حملہ کرتے ہیں

Stray animals sitting on the road.Picture:Inquilab
سڑک پر بیٹھے آوارہ جانور۔تصویر :ا نقلاب

 اتر پر دیش کے ضلع ایودھیا کے رودولی علاقے میں اب لو گ بچھڑے نہیں پالتے ہیں ، یوں ہی چھوڑ دیتے ہیں،انہیں گئوشالہ میں بھی نہیں رکھا جاتا ہے ۔ نتیجتاً بڑے ہونے کے بعد یہ فصلوں کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔سڑک حادثات کا سبب بنتے ہیں۔ اس سے ان کی نسل بھی ختم ہونے کا اندیشہ ہے۔   اس سلسلے میں  ترائی علاقہ کے کسان گریش تیوا ری نے بتایا :’’ اگراسی طرح مویشی مالکان نے بچھڑے پالنا چھوڑ دیا اور نئی نسلیں پروان نہ چڑھیں تو اندیشہ ہےکہ آنے والی ڈیڑھ دہائیوں میں گائےاور بچھڑوں کی نسلیں ختم ہو جائیںگی اوراسکی ذمہ داری صرف حکومت کی ہوگی۔‘‘  ، گریش تیواری کی تائید کرتےہوئے علاقے کے شیو کمار یادو، ابھے راج سنگھ، غلام یادو، درشن مشرا اور راجن یادو نے کہا :’’ گائے اور بچھڑوں کی فروخت روک دیئے جانے سے مویشی مالکان نے انکی پرورش کا کام چھوڑ دیا ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ جن چیزوں کا استعمال ختم ہو جاتا ہے۔ آہستہ آہستہ انکا وجود بھی مٹ   جاتا ہے۔ ہاتھی، گھوڑے  اور گدھے وغیرہ اس واضح مثال ہیں۔ ‘‘  ایودھیا ضلع کے رودولی اور اس اطراف کے میں آج حالت یہ ہے کہ گائے، بچھڑے   اور آوارہ بیل وغیرہ گئوشالا میں کم کھیتوں، سڑکوں اور گاؤں کی آبادی میں زیادہ گشت کرتے نظر آتے ہیں جن سے کسان، راہگیر اور گاؤں کے باشندے  ڈرے سہمے  رہتے ہیں۔ اس سلسلے میں مقامی افراد کا کہناہے :’’ تمام بلاکوںمیں گئو شالائیں ہیں، انتظامیہ کو آوارہ گائے ، بیل ، بچھڑے کو گئو شالا بھیج دینا چاہئے ،تا کہ کسان اطمینان سے کھیتی کر سکیں اور انہیں کھیتوں میں باڑ لگا کر فصلوں کی رکھوالی کرنے پر مجبور نہ ہونا پڑے۔ فصلوں کے نقصانات کے ساتھ ساتھ ان حملوں کے سے بھی بھی بچا جاسکے اور راہگیر بھی سڑک حادثات سے محفوظ ر ہ سگیں۔ ان کے کھلے میں گھومنے سے کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔ ان کے آبادی میں داخل ہوتے ہی افرا تفری مچ جاتی ہے۔ ان آوارہ جانوروں کی ذمہ داری انتظامیہ پر ہے۔ مقامی انتظامیہ سے بار بار شکایت کرنے کے بعد بھی آوارہ مویشیوں کی روک تھام کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جاتا ۔‘‘ اس سلسلےمیں جب بی ڈی او اکھلیش کمار گپتا  سے پوچھا گیا تو انہوں نےبتایا :’’ آوارہ جانوروں کو پکڑ کر مسلسل گئوشالا بھیجا جا رہا ہے۔ ‘‘ 

ayodhya Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK