Inquilab Logo Happiest Places to Work

کشمیر کے گپکار اتحاد کو ’’گینگ‘‘ کہنے پر وزیر داخلہ کیخلاف ناراضگی

Updated: November 18, 2020, 8:41 AM IST | Agency | New Delhi

محبوبہ مفتی نے پوچھا کہ کیا اب متحد ہوکر الیکشن لڑنا بھی ’’اینٹی نیشنل‘‘ ہوگیا؟ عمرعبداللہ نے اسے امیت شاہ کاذہنی انتشار قرار دیا

Gupkar Alliance - Pic : INN
گپکار اتحاد ۔ تصویر : آئی این این

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ  نے منگل کو اچانک کشمیر کاموضوع چھیڑتے ہوئے  یکے بعد دیگرے کئے گئے کئی ٹویٹس میں وادی کی  علاقائی پارٹیوں کے ’’گپکاراتحاد‘‘ کو گینگ کہہ کر پکارا اور الزام لگایاکہ  یہ لوگ غیر ملکی طاقتوں سے دفعہ ۳۷۰؍ کے معاملے میں مداخلت کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔  
امیت شاہ کی الزام تراشی
 انہوں نے کانگریس پر بھی گپکار معاہدہ  پر دستخط کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سے اس معاملے میں اپنی پوزیشن واضح کرنے کی مانگ کی ہے۔  امیت شاہ  نے دعویٰ کیا کہ گپکار کے دستخط کنندگان ترنگے کی توہین کرتےہیں کیا سونیاا ورراہل گاندھی اس کی تائید کریںگے۔  انہوں نے الزام لگایا کہ گپکار معاہدہ پر متفق ہونے والے لوگ جموں کشمیر میں دہشت گرد عدم استحکام کادور واپس لانا چاہتے ہیں۔ انہوں  نے متنبہ کیا ہے کہ ’’گپکار گینگ یاتو پورے ملک کا جو موڈ ہے اس بہاؤ کا حصہ بنے یا پھرعوام اسے  غرق کردیں گے۔ 
 محبوبہ مفتی کا جواب،
  محبوبہ مفتی نے امیت شاہ  کے حملوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد لوگوں کا دھیان بے روزگاری اور مہنگائی سے دھیان ہٹاناہے۔ انہوں  نے کہا کہ ’’خود کو محافظ اور سیاسی مخالفین کو دشمن بنا کر پیش کرکے عوام کو تقسیم کرنے کی بی جےپی کی حکمت عملی اب بہت صاف ہوچکی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’لوجہاد اور ٹکڑے ٹکڑے گینگ کے بعد اب گپکار گینگ ہمارے سیاسی مباحثے کا حصہ ہے جس نے  مہنگائی اور بے روزگاری کو پس منظر میں ڈال دیا ہے۔‘‘ 
 کیا اتحاد کرنا اینٹی نیشنل ہے: محبوبہ
 انہوں نے حیرت کا اظہا رکیا کہ کیا اب اتحاد بنا کر الیکشن لڑنا بھی ’’اینٹی نیشنل ‘‘ ہوگیاہے؟انہوں نے کہا کہ ’’اپنے اقتدار کی بھوک مٹانے کیلئے بی جےپی چاہئے جتنے اتحاد بنائے مگر ہم اگرمتحدہ فرنٹ قائم کریں  تو قومی مفاد کو نقصان پہنچارہے ہیں؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK