Inquilab Logo Happiest Places to Work

امیزون کا ’گروسری اسٹور فریش اینڈ پینٹری‘ ’امیزون فریش‘ بن گیا

Updated: November 14, 2021, 7:33 AM IST | new Delhi

اس کا مقصدصارفین کو آن لائن خریداری کا بہتر تجربہ فراہم کرنا ہے ۔ رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا،۳۰۰؍ سے زائد شہروں میں یہ سہولت ہوگی

Amazon Fresh sells fruits and vegetables in a variety of cities.
امیزون فریش مختلف شہروںمیں پھل اور سبزیاں فروخت کرتا ہے۔

 آن لائن مارکیٹ پلیس امیزون نے سنیچر کو اپنے ’گروسری اسٹور فریش اینڈ پینٹری‘ کا امیزون فریش نامی واحد  اسٹور کے ساتھ  انضمام کا اعلان کیا۔  اس سلسلے میں امیزون انڈیا کےکیٹیگری منیجمنٹ کے ڈائریکٹر سدھارتھ نمبیار نے بتایا:’’اس انضمام کا بنیادی مقصد صارفین کو آن لائن خریداری کا بہتر تجربہ فراہم کرنا ہے۔ اس اقدام نے  ہمیں امیزون فریش ’ان ایپ ‘ تجربے کے ذریعے گروسری کی خریداری کے تجربے کو آسان بنانے کے قابل بنایا ہے۔ بچت کی پیشکش کے علاوہ امیزون فریش آن لائن گروسری کی خریداری میں حائل رکاوٹوں کو بھی  دورکرے گا۔‘‘ 
 ان کے مطابق :’’ ملک کے۳۰۰؍سے زائد شہروں میں دستیاب نیا اسٹور صارفین کو بے مثال بچت، مصنوعات کے  انتخاب اور ایک آن لائن  پلیٹ فارم کے طور پر تیز رفتار اور آسان ڈیلیوری کی سہولیات بھی پیش کرتا رہے گا۔‘‘
  ’ امیزون فریش‘   پھل اور سبزیاں، منجمد اور ٹھنڈی مصنوعات جیسے ڈیری اور گوشت اور خشک گروسری وغیرہ سرفہرست ۱۴؍شہروں بنگلور، دہلی، فرید آباد، گروگرام، غازی آباد، نوئیڈا، احمد آباد، میسور، جے پور، ممبئی، حیدرآباد، چنئی، پونے اور کلکتہ میں فروخت کرتا ہے۔  میک اپ کی اشیاء، بچے، ذاتی نگہداشت اور پالتو جانوروں کی مصنوعات وغیرہ پیش کرتا رہا ہے ہے۔ اب ان شہروں میں صارفین صبح۶؍ بجے سے آدھی رات تک دو گھنٹے کے ڈیلیوری سلاٹ کا بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

amazon Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK