EPAPER
Updated: November 21, 2021, 7:00 AM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکار جونیئر بی یعنی ابھیشیک بچن کی آنے والی فلم ’باب بسواس‘ کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے
بالی ووڈ اداکار جونیئر بی یعنی ابھیشیک بچن کی آنے والی فلم ’باب بسواس‘ کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔فلم’باب بسواس‘ میں ابھیشیک بچن اور چترانگدا سنگھ کی جوڑی نظر آئےگی۔اس فلم کو شاہ رخ خان کے بینر ریڈ چلیز کے تحت پروڈیوس کیا جا رہا ہے۔فلم کا ڈائرکشن انّا پورنا گھوش کررہی ہیں۔
فلم ’باب بسواس‘ میں ابھیشیک بچن باب کے رول میں جبکہ چترانگدا سنگھ ان کی اہلیہ کا رول ادا کر رہی ہیں۔اس فلم میں ابھیشیک بچن ایسے انسان کا رول ادا کر رہے ہیں جس کی یادداشت چلی گئی ہے۔واضح رہے کہ یہ فلم۳؍دسمبر ۲۰۲۱ء کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔شائقین فلم کو اس کا انتظار رہےگا۔