Inquilab Logo Happiest Places to Work

؍۴؍مارچ کو امیتابھ بچن کی فلم ’جھنڈ‘ ریلیز ہوگی

Updated: February 04, 2022, 12:02 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن کی فلم جھنڈ ۴؍ مارچ کو ریلیز ہوگی۔  امیتابھ بچن کی فلم جھنڈ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہو گیا ہے۔

Poster of the movie `Jhuand.Picture:INN
فلم ’جھنڈ‘کا پوسٹر ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن کی فلم جھنڈ ۴؍ مارچ کو ریلیز ہوگی۔  امیتابھ بچن کی فلم جھنڈ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہو گیا ہے۔ کووڈ۱۹؍ کی وجہ سے کئی بار فلمسازوں کو فلم ریلیز کی تاریخ ملتوی کرنی پڑی ۔فلم ’جھنڈ‘ ۴؍ مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی  ہے۔  امیتابھ نے فلم کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا’’ اس گروپ کے ساتھ مقابلہ کرنے کیلئے رہو تیار، ہماری ٹیم آرہی ہے... ’جھنڈ‘ آپ کے نزدیکی سنیما گھر میں ریلیز ہوگی۔‘‘  واضح رہےکہ فلم جھنڈ مراٹھی فلمساز ناگراج پوپٹراؤ منجولے کی ہندی ہدایتکاری میں بنی پہلی فلم ہے۔ جھنڈ کی کہانی ’سلم سوکر فاؤنڈیشن‘ کے بانی اور کوچ وجے برسے کی کہانی پر مبنی ہے ۔ وہ اکھلیش پال کے کوچ بھی تھے، جو سلم سوکر بنے تھے ۔ فلم میں امیتابھ بچن وجے برسے کے کردار میں نظر آئیں گے ۔ یہ فلم ٹی سیریز، تانڈو فلمز انٹرٹینمنٹ اور آٹپٹ کے بینرس تلے بنائی کی گئی ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK