Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’’ ستیہ میو جیئتے ۲ ‘‘ اب ۲۵؍ نومبر کو ریلیز کی جائے گی

Updated: October 24, 2021, 11:33 AM IST | Mumbai

جان ابراہم اور دویہ کھوسلا کمار کی اداکاری سے سجی فلم ’ستیہ میو جیتئے۲؍کا بہت انتظار کیا جا رہا ہے جو اب جمعرات۲۵؍ نومبر ۲۰۲۱ءکو ایک ساتھ سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ ’

John Abraham can be seen in the movie poster.
فلم کے پوسٹر میں جان ابراہم کو دیکھا جاسکتاہے

جان ابراہم اور دویہ  کھوسلا کمار کی اداکاری سے سجی فلم  ’ستیہ میو جیتئے۲؍کا بہت انتظار کیا جا رہا ہے جو اب جمعرات۲۵؍ نومبر ۲۰۲۱ءکو ایک ساتھ سنیما  گھروں  میں ریلیز کی جائے گی۔ ’ستیہ میو جیئتے  ‘کی بے پناہ کامیابی کو دیکھ کر  اس کے میکرس اب ڈبل ایکشن ، تفریح ​​اور مکالموں سے بھری ستیہ میو جیئتے ۲؍ لے کر آرہے ہیں۔ فلمسازوں  نے فلم کا باضابطہ اعلان کر کے شائقین کو خوش کر دیا ہے۔ اب شائقین کو اس بہت پسند کی جانے والی فلم کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ  فلمسازوں  نے  اطلاع دی ہے کہ  فلم کا ٹریلر فلم کی ریلیز سے صرف ایک ماہ قبل ۲۵؍ اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔ٹی  سیریز ،بھوشن کمار ، کرشن کمار ، ایمیش انٹرٹینمنٹ منیشا اڈوانی ، مادھو بھوجوانی اور نکھل اڈوانی کی پروڈیوس کردہ ، میلاپ ملن زویری کی ہدایتکاری میں بنی فلم میں  جان ابراہم اور دویہ کھوسلا کماراہم اور مرکزی کردا ر میں نظرآئیں گے۔ستیہ میو جیئتے ۲؍۲۵؍نومبر۲۰۲۱ء کو ریلیز کی جائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK