EPAPER
Updated: August 06, 2021, 1:32 PM IST | Agency | Mumbai
مشہورگلوکارہ نیہا ککڑکے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ انسٹا گرام پر انہیں فالو کرنے والوں کی تعداد ۶؍کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔وہ انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی موسیقی سے تعلق رکھنے والی ہندوستانی شخصیت ہیں۔
مشہورگلوکارہ نیہا ککڑکے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ انسٹا گرام پر انہیں فالو کرنے والوں کی تعداد ۶؍کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔وہ انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی موسیقی سے تعلق رکھنے والی ہندوستانی شخصیت ہیں۔حال ہی میں نیہا ککڑ نے کچھ ایسا کردیا ہے جس سے سبھی حیران ہیں اور سوال کررہے ہیں۔نیہا ککڑنے دراصل اپنے انسٹا گرام اکائونٹ سے کچھ لوگوں کو اَن فالو کردیا ہے۔یہ وہ لوگ ہیں جن کے ساتھ کبھی نیہا ککڑ کے تعلقات کافی اچھے تھے لیکن اب تعلقات خراب ہوچکے ہیں۔نیہا ککڑنے ان کچھ لوگوںکو ان فالو کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ ساتھ ہی نیہا نے کہا ہے کہ ان کے دل میں کسی کیلئے بھی دشمنی نہیں ہے اور وہ اَن فالو کرنے کیلئے معافی مانگتی ہیں۔ساتھ ہی نیہا ککڑ نے بتایا ہے کہ انسٹا گرام پر اب صرف انہیں لوگوں کو فالو کریں گی جن کے ساتھ ان کے ذاتی تعلقات ہیں۔ انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کئے گئے نوٹ میں نیہا ککڑ نے لکھا ہے’’ساری! ماضی میں ہونے والے کچھ برے تجربات کے سبب میں نے آخرکار انسٹا گرام پر کچھ لوگوں کو ان فالو کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔اب صرف انہیں لوگوں کو فالو کروں گی جنہیں میں ذاتی طور پر جانتی ہوں یا لگاتار ان سے ملتی رہتی ہوںیا پھر جن کے ساتھ کام کرتی ہوں۔ اگر میری اس بات سے آپ کو برا لگاہو تومعافی چاہتی ہوں۔ میرے دل میں کسی کیلئے کسی بھی طرح کی برائی یا بیر نہیں ہے، لیکن زندگی ایسی ہی ہے۔ ہمیں بہت محتاط رہنا پڑتا ہے۔‘‘