EPAPER
Updated: November 29, 2021, 1:19 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن اپنے طویل فلمی سفر میں کئی طرح کے کام کرچکے ہیں جن میں اداکاری سے لےکر گلوکاری،فلم سازی اور اینکرنگ میں ہم سب انہیں جانتے ہیں لیکن ان کا کچھ نیا کرنے کا سلسلہ ابھی تھما نہیں ہے
بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن اپنے طویل فلمی سفر میں کئی طرح کے کام کرچکے ہیں جن میں اداکاری سے لےکر گلوکاری،فلم سازی اور اینکرنگ میں ہم سب انہیں جانتے ہیں لیکن ان کا کچھ نیا کرنے کا سلسلہ ابھی تھما نہیں ہے۔نئے زمانےکے ساتھ وہ نئے نئے کام کرتے جارہے ہیں، جس میں ریپ گیت لکھناایک نیا کام ہے جو انہوں نے حال ہی میں کیا ہے۔ اداکاری، ہوسٹنگ اور اپنے فیشن سینس سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے امیتابھ بچن اب ریپر بن گئے ہیں۔ جی ہاںبالی ووڈ کے مشہور ریپر بادشاہ کے ساتھ ایپی سوڈ شوٹ کرنے کے بعد امیتابھ بچن پر بھی ریپنگ کا بخار چڑھ گیا ہے۔ بگ بی نے شاندار ریپ لکھا ہے۔ امیتابھ بچن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے شو ’ کون بنے گا کروڑ پتی ۱۳؍‘ کے سیٹ سے اپنی ایک تصویر شیئرکی ہےجس میں وہ سوٹ کے ساتھ ایک خوبصورت چشمہ لگائے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک نیا ریپ گیت لکھا ہے۔ امیتابھ بچن کا لکھا ہوا ’ریپ سانگ‘ کچھ یوں ہے۔؎
کرسی پر بیٹھ کر
چشمہ کالا ڈال کر
گلے میں سونا چاندی، فورس فلی مار کر
چلیں ہیں ریپ کرنے ہاتھوں کو ہلا کر
کپڑے دیکھو رانگ ہیں جی
یہ گانا پھر بھی اسٹرانگ ہے جی
بی ڈی بی ڈا ڈا،ڈا ڈا ڈا ڈااا ہر
ملا نہیں کوئی ورڈ میچنگ لگا کر
کھیلیں گے کے بی سی
جانتے نہیں اے بی سی
چلو بند کرو یہ پوسٹ تالا لگاکر