Inquilab Logo Happiest Places to Work

ء ۱۹۷۸ میں آئی فلم بھیروی میں رجنی کانت کو کلیدی رول ادا کرنے کا پہلا موقع ملا

Updated: December 12, 2021, 8:37 AM IST | Mumbai

ؤتھ اور ہندی فلموں کے مشہور اداکار رجنی کانت نے اپنی اداکاری سے شائقین کے دلوں میں اپنی ایک خاص شناخت بنائی ہوئی ہے۔

Rajinikanth
رجنی کانت

ساؤتھ اور ہندی فلموں کے مشہور اداکار رجنی کانت نے  اپنی اداکاری سے شائقین کے دلوں میں اپنی ایک خاص شناخت بنائی ہوئی ہے۔ رجنی کانت کو یہ مقام پانے کے لئے  بے حد مشقت کرنی پڑی۔ رجنی کانت کی پیدائش۱۲؍دسمبر۱۹۵۰ء کو بنگلور کے  مراٹھا هیندرے پاٹل (مراٹھی خاندان) میں ہوئی۔ ان  کا تعلق تمل ناڈو ریاست سے ہے۔  رجنی کانت کا اصل نام شیواجی راؤ گائیکواڑ ہے اور ان کے والد کا نام راموجی راؤ اور ماں کا نام جیجابائی گائیکواڑ ہے۔ وہ بچپن سے ہی فلم اداکار بننا چاہتے تھے۔  ابتدائی دور  میں، رجنی کانت  نے بس کنڈیکٹر  کا کام شروع  کیا۔  اس دوران انہوں نے اسٹیج ڈراموں میں بھی کام کیا۔
 دریں اثنا، تمل فلموں کے مشہور ڈائریکٹر کے بال چندر نے ایک ڈرامہ میں رجنی کانت کی کارکردگی  دیکھی جس سے وہ بہت متاثر ہوئے۔۱۹۷۵ء میں کے بال چندر کی ہدایت میں بنی نیشنل ایوارڈ یافتہ  فلم ’اپوروا رنگاگل‘ سے رجنی کانت نے اپنی فلمی کیریر کی شروعات کی۔ اس فلم میں کمل ہاسن نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
 ۱۹۷۸ء  میں آئی فلم بھیروی میں رجنی کانت کو کلیدی رول  ادا کرنے کا پہلا موقع  ملا۔ یہ فلم  باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔  اس فلم کے ساتھ ہی رجنی کانت بھی سپر اسٹار بن گئے ۔اس کے بعد۱۹۸۰ء  میں   رجنی کانت  کی ایک اور سپر ہٹ فلم ’ بلا‘ ریلیز ہوئی۔ بلا امیتابھ کی سپر فلم  ڈان کی ریمیک تھی۔۱۹۸۳ء میں ریلیز فلم  اندھا قانون  کے ذریعہ رجنی کانت نے بالی ووڈ میں بھی قدم رکھا۔  اس فلم میں رجنی کانت کی اداکاری نہایت شاندار تھی۔  ناظرین نے  رجنی کانت کا یہ انداز بہت پسند کیا۔  اندھا قانون سپر ہٹ فلم رہی۔اسی دوران  رجنی کانت نے’ جان جانی جناردھن‘ میں  ٹرپل رول کیا ، حالانکہ یہ فلم  باکس آفس پرکوئی خاص  اثر نہیں دکھا سکی۔
 ۹۰ء کی دہائی میں رجنی کانت ساوتھ فلموں کے سپر اسٹار بن گئے۔   رجنی کانت  نے جتنی بھی فلموں میں کام کیا سبھی باکس آفس پر  تقریباً ہٹ رہیں۔۲۰۰۷ء  میں رجنی کانت کی فلم شیواجی دی باس ریلیز ہوئی۔  اس فلم  نے باکس آفس  پر کامیابی کے نئے جھنڈے گاڑے۔ شیواجی  دی باس  ہندوستانی  سنیما  کی تاریخ میں پہلی  فلم ہے جس نے ہالی ووڈ ی ریزولیوشن  تکنیک کا استعمال کیا۔
 ۲۰۱۰ء   میں رجنی کانت کی فلم روبوٹ  ریلیز ہوئی۔  اس فلم میں رجنی کانت کے ساتھ  ایشوریہ رائے تھیں۔  روبوٹ نے۲۵۵؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرکے نئی تاریخ رقم کی۔  روبوٹ رجنی کانت کی تمل فلم انتھرن کا ہندی  ورژن تھا۔۲۰۱۴ء  میں رجنی کانت کی دو فلمیں کوچادائیاں اور لنگا ریلیز ہوئی۔ یہ دونوں فلمیں باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی۔رجنی کانت کی اتردکشن، اصلی نقلی، روبوٹ۲؍، کبالی، لنگا، پیٹا،  چندر مکھی، پھول بنے انگارے  جیسی فلمیں شامل ہیں۔  رجنی کانت کو سنیما کے شعبے میں ان کے غیر معمولی تعاون کے لیے  پدم بھوشن و دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK