EPAPER
Updated: December 21, 2019, 1:00 PM IST | Mumbai
ممبئی (ایجنسی) : جنوبی ہند کی فلموں کے سپراسٹار رجنی کانت کا کہنا ہے کہ وہ امیتابھ بچن کو اپنا آئیڈیل سمجھتے ہیں لیکن سیاست میں داخل نہ ہونے کے ان کے مشورے پر عمل نہیں کرتے ہیں۔
ممبئی (ایجنسی) : جنوبی ہند کی فلموں کے سپراسٹار رجنی کانت کا کہنا ہے کہ وہ امیتابھ بچن کو اپنا آئیڈیل سمجھتے ہیں لیکن سیاست میں داخل نہ ہونے کے ان کے مشورے پر عمل نہیں کرتے ہیں۔
رجنی کانت نے امیتابھ کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ امیتابھ کو اپنا آئیڈل مانتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں گوا کے پنجی میں منعقدہ ہندستان کے ۵۰؍ ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے دوران خصوصی اعزاز ملنے پر بھی یہ بات کہی تھی۔ فلم ’دربار‘ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر جب رجنی کانت سے پوچھا گیا کہ ساری دنیا آپ کو ’تھلائیوا‘ کہتی ہے ، لیکن آپ کا ’تھلائیوا‘ کون ہے ، آپ کس اداکار کو سب سے اوپر سمجھتے ہیں، اس کے کے جواب میں انہوں نے امیتابھ کا نام لیتے ہوئے بتایا کہ امیت جی ان کے دوست ہیں اور انہوں نے حال ہی میں ۳؍ اہم مشورے دیئے تھے۔ ان کی جانب سے دیئے گئے ۲؍ مشورے تو وہ مانتے ہیں لیکن تیسری صلاح کو نہ ماننے کی وجہ ہے کہ ’ وقت کے ساتھ بن گئے حالات۔‘
رجنی کانت نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کئی مرتبہ یہ بتایا ہے کہ میں امیتابھ بچن سے ’انسپائر‘ ہوں پھر چاہے وہ حقیقی زندگی میں ہو یا اسکرین پر۔ حال ہی میں چنئی میں ان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھے کہا کہ ۶۰؍ سال کی عمر کے بعد کچھ باتوں کا بہت دھیان رکھنا پڑتا ہے۔ پہلی بات یہ ہے کہ روزانہ ورزش کریں، دوسرے ہمیشہ مصروف رہیں اور جو دل کہے وہ کریں، اگر لوگ کچھ کہتے ہیں تو ان کی جانب توجہ نہ دیں، تیسری بات کبھی بھی سیاست میں داخل نہ ہوں۔ امیتابھ بچن کےدیئے گئے ۲؍ مشوروں پر عمل کرتا ہوں، لیکن میں سیاست کی بات پر عمل نہیں کرسکتا کیونکہ ماحول ایسا بن گیاہے۔