EPAPER
Updated: August 14, 2021, 12:48 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ کے ماچومین سنی دیول، آر بالکی کی تھرلر فلم میں پوجا بھٹ کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
بالی ووڈ کے ماچومین سنی دیول، آر بالکی کی تھرلر فلم میں پوجا بھٹ کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔ بالی ووڈ ہدایت کار آر بالکی ایک تھرلرفلم بنانے جا رہے ہیں۔اس فلم میں سنی دیول پہلی بار دلقرسلمان کے ساتھ کام کریں گے۔ ٹریڈ ایکسپرٹ ترن آدرش نے ٹویٹ کے ذریعے بتایاکہ آر بالکی نےاپنی فلم کے لیے سنی دیول کو باضابطہ طور پر سائن کرلیا ہے۔ ترن آدرش نے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ اس فلم میں پوجا بھٹ بھی اہم کردار میں نظر آئیںگی۔ فلم میں سنی دیول اور دلقرسلمان دکھائی دیں گے۔ فلم میں پوجا بھٹ اور شریا دھن ونتری بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔ فلم کا ٹائٹل ابھی تک فائنل نہیں ہوا ہے۔یہ فلم اگلے سال کے اوائل میں ریلیز ہوسکتی ہے۔