EPAPER
Updated: January 23, 2022, 9:24 AM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ فلم ’چپ‘ میں کام کرکے خود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہیں
بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ فلم ’چپ‘ میں کام کرکے خود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہیں۔ پوجا بھٹ فلمساز آر بالکی کی فلم ’چپ‘ سے طویل عرصے بعد فلموں میں لوٹنے والی ہیں۔ اس نفسیاتی تھرلر میں پوجا بھٹ کے ساتھ سنی دیول، دلخیر سلمان اور شریا دھنونتری بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ پوجا بھٹ اس فلم کے تعلق سے کافی پرجوش نظر آ رہی ہیں۔ پوجا بھٹ نے کہا’’میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں اس نوجوان جنونی دنیا اور انڈسٹری میں اسکرین پر اپنی واپسی کر رہی ہوں۔ ورنہ۴۹؍ برس کی عمر میں کس کو اتنا دمدار کردار نبھانے کو مل سکتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وقت بدل رہا ہے اور آج۹۰ء کی دہائی کے مقابلے کہیں زیادہ مواقع موجود ہیں۔ ہم ڈیجیٹل کے ذریعے ایک نئی زبان بولتے ہیں اور بالی ووڈ کو اسے پکڑنے کی ضرورت ہے۔‘‘ پوجا بھٹ نے کہا ’’آر بالکی اپنی شاندار ہدایتکاری کیلئے پہچانے جاتے ہیں اور ان کا نظریہ مختلف ہے۔ اسی لئے جب یہ پروجیکٹ میرے پاس آیا تو میں نے اس کے لئے ہاںکردیا۔‘‘