EPAPER
Updated: January 30, 2022, 11:02 AM IST | Mumbai
:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ ان کی اپنے عہد کی ساتھی اداکارائوں شلپا شیٹی، کاجول اور کرشمہ کپور کے ساتھ رقابت رہی ہے۔
:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ ان کی اپنے عہد کی ساتھی اداکارائوں شلپا شیٹی، کاجول اور کرشمہ کپور کے ساتھ رقابت رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان کوئی سیاست یا ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا معاملہ نہیں ہے۔۱۹۹۰ء کے عشرے کی صف اول کی بالی ووڈ ہیروئن روینہ نے مذکورہ بالا اداکاراؤں سے اپنے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے اس تاثر کو قطعی غلط قرار دیا کہ وہ آپس میں حریف ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شلپا تو پہلے دن سے ان کی قریبی دوست رہی ہیں، ہم دونوں نے اکٹھے کئی فلمیں کی ہیں جبکہ کاجول سے کافی دوستی ہے۔یاد رہے کہ روینہ نے اپنا بالی ووڈ کریئر ۱۹۹۱ء میں فلم پتھر کے پھول سے کیاتھا جس پرانہیں فلم فیئر ایوارڈ برائے نیو فیس دیا گیا۔