EPAPER
Updated: June 23, 2020, 12:22 PM IST | Mumbai
شکتی مان کے مداحوں کو جلد ہی ایک بڑا تحفہ مل سکتا ہے۔ سپر ہیرو ’شکتی مان‘ کے کردار زندہ کرنے والے مکیش کھنہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ شکتی مان کے روپ میں نظر آرہے ہیں حالانکہ اس میں معمولی سا ٹوئسٹ ہے
شکتی مان کے مداحوں کو جلد ہی ایک بڑا تحفہ مل سکتا ہے۔ سپر ہیرو ’شکتی مان‘ کے کردار زندہ کرنے والے مکیش کھنہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ شکتی مان کے روپ میں نظر آرہے ہیں حالانکہ اس میں معمولی سا ٹوئسٹ ہے ، اور وہ یہ ہے کہ انہوں نے ماسک پہن رکھا ہے۔ شکتی مان کے قریب کھڑے شخص نے بھی ماسک پہن رکھا ہے۔ مکیش کھنہ نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے عنوان میں لکھا ’’میرے بھیشم انٹرنیشنل کے یوٹیوب چینل پر کچھ نیا آئے گا۔ انتظار کرئیے اور خود جان جائیے۔‘‘
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ’شکتی مان‘ ہندوستان کا پہلا دیسی سپر ہیرو تو تھا ہی لیکن ساتھ ہی اس شو کے ذریعے بچوں کو کئی طرح کی نصیحتیں بھی دی جاتی تھیں جو انہیں حقیقی زندگی میں بہتر بننے میں مددگار ثابت ہوسکیں۔ یہ شو ۱۹۹۷ء میں نشر کیا گیا تھا جو ۲۰۰۵ء تک جاری رہا تھا۔ ئشکتی مان ،ئدوردرشن کے سب سے مقبول شوز میں سے ایک تھا۔