EPAPER
Updated: August 10, 2020, 10:11 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے سپر ہٹ فلم ’چنئی ایکسپریس‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے سپر ہٹ فلم ’چنئی ایکسپریس‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
۲۰۱۳ءمیں روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بنی سپر ہٹ فلم’چنئی ایکسپریس‘ میں شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار اداکئے تھے۔ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ انہیں اس فلم میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
کرینہ کپور نے بتایا کہ روہت شیٹی انہیں ’چنئی ایکسپریس‘ میں لینا چاہتے تھے لیکن اس وقت وہ عامر خان کے ساتھ فلم ’تلاش‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ ایسی صورتحال میں انہوں نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ کرینہ کپور کی آنے والی فلموں میں ’تخت‘ اور ’لال سنگھ چڈھا‘ نمایاں ہیں۔