Inquilab Logo Happiest Places to Work

جان ابراہم نے ’ایک ولن ریٹرنس‘ کی شوٹنگ مکمل کی

Updated: October 30, 2021, 12:54 PM IST | Agency | Mumbai

فلم اسٹار جان ابراہم نے اپنی آنے والی فلم ’ایک ولین ریٹرنس‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔یہ فلم ۲۰۱۴ء میں آئی ’ایک ولن ‘ کا سیکوئل ہے جس میں سدھارتھ ملہوترا، شردھا کپور اور رتیش دیش مکھ نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔

John Abraham. Picture:INN
جان ابراہم ۔ تصویر: آئی این این

فلم اسٹار جان ابراہم نے اپنی آنے والی فلم ’ایک ولین ریٹرنس‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔یہ فلم  ۲۰۱۴ء میں آئی ’ایک ولن ‘ کا سیکوئل ہے جس میں سدھارتھ ملہوترا، شردھا کپور اور رتیش دیش مکھ نے مرکزی کردار ادا کئے  تھے۔ایک ولن ریٹرنس میں جان ابراہم کے ساتھ  ارجن کپور، دیشا پٹانی اور تارا ستاریا جیسے اداکار بھی نظر آئیں گے۔ جان ابراہم نے اس فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعہ دی ، انہوں نے  ’فلم کی اختتامی پارٹی‘  کے کچھ فوٹیج شیئرکئے اور اس کے ساتھ  لکھا ہے کہ  ، ’’میری پہلی فلم سے لے کر اب تک موہت سوری اورمیں نے ایک طویل سفرطے کیا ہے۔ اس خوبصورت تجربے کو کچھ بہترین یادوں کے ساتھ سمیٹتے ہوئے۔‘‘ یہ فلم ۸؍جولائی۲۰۲۲ء کو ریلیز ہوگی۔

ek villain Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK