EPAPER
Updated: November 21, 2021, 7:03 AM IST | Mumbai
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اپنی آئندہ فلم’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں نگیٹیو رول میں نظر آئیںگی۔ہدایت کار کرن جوہر ان دنوں راکی اور رانی کی پریم کہانی پر کام کر رہے ہیں۔
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اپنی آئندہ فلم’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں نگیٹیو رول میں نظر آئیںگی۔ہدایت کار کرن جوہر ان دنوں راکی اور رانی کی پریم کہانی پر کام کر رہے ہیں۔اس فلم میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ لیڈ رول میں ہوںگے۔اس فلم میں جیہ بچن کا بھی اہم رول ہوگا۔بتایا جارہا ہے کہ یہ بچن اس فلم میں منفی کردار ادا کریںگی۔اس رول کےلئے جیہ بچن کو منانے کےلئے کرن جوہر کو کافی محنت کرنی پڑی تھی جس کے بعد جیہ بچن نے ہامی بھری۔
واضح رہے کہ جیہ بچن اس سے پہلے کرن جوہر کی فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ اور کل ہو نہ ہو‘ میں کام کر چکی ہیں۔راکی اور رانی کی پریم کہانی میں جیہ بچن کے ساتھ شبانہ اعظمی بھی اہم رول میں دکھائی دیں گی۔اس فلم میں ان دونوں کے رول کو مؤثر بنانے کےلئے ان کے لُک اور کاسٹیوم پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔