EPAPER
Updated: October 16, 2021, 1:50 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈکےمشہور فلمساز آر بالکی جونیئر بی ابھیشیک بچن کے ہمراہ فلم بنانے جا رہے ہیں۔ان دنوں آر بالکی فلم ’چپ‘کے پیش نظر سرخیوں میں ہیں۔ آر بالکی اب اپنی اگلی فلم کی تیاری میں سرگرم ہیں۔
بالی ووڈکےمشہور فلمساز آر بالکی جونیئر بی ابھیشیک بچن کے ہمراہ فلم بنانے جا رہے ہیں۔ان دنوں آر بالکی فلم ’چپ‘کے پیش نظر سرخیوں میں ہیں۔ آر بالکی اب اپنی اگلی فلم کی تیاری میں سرگرم ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ بالکی کرکٹ پرمبنی ایک فلم بنانے جا رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ بالکی کافی عرصے سے ابھیشیک بچن کے ساتھ اپنی اس فلم پر بات چیت کر رہے تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ بالکی اس فلم کے لیے ابھیشیک بچن کو کاسٹ کرنے والے ہیں۔ اس فلم میں ابھیشیک تیز طرار بلے باز کا کردارنبھاتے نظر آئیں گے۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس فلم کو اگلے سال کے اوائل میں شوٹ کیا جاسکتا ہے۔ ابھیشیک ویب سیریز ’بریتھ‘کے تیسرے ورژن کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد بالکی کی فلم شروع کریں گے۔