EPAPER
Updated: September 29, 2020, 9:56 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ منشیات کیس میں اداکارہ دپیکا پڈوکون این سی بی کی جانب سے پوچھے گئے سخت سوالات پر۳؍ بار روئیں۔ بالی ووڈ ڈرگ کیس میں ہندوستانی شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکار اس وقت مشکل میں گھرے ہوئے ہیں جنہیں منشیات استعمال کیس میں تحقیقاتی اداروں کی جانب سے پوچھ گچھ کیلئے بلایا جا رہا ہے
بالی ووڈ منشیات کیس میں اداکارہ دپیکا پڈوکون این سی بی کی جانب سے پوچھے گئے سخت سوالات پر۳؍ بار روئیں۔ بالی ووڈ ڈرگ کیس میں ہندوستانی شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکار اس وقت مشکل میں گھرے ہوئے ہیں جنہیں منشیات استعمال کیس میں تحقیقاتی اداروں کی جانب سے پوچھ گچھ کیلئے بلایا جا رہا ہے، ان فنکاروں میں سارہ علی خان، شردھا کپور اور دپیکا پڈوکون کے نام سر فہر ست ہیں۔
’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق این سی بی کے ذرائع کا بتانا ہے کہ دپیکا پڈوکون سے۵؍گھنٹے تفتیش کی گئی، اس دوران اداکارہ دپیکا پڈوکون سخت سوالات پوچھے جانے کے دوران۳؍ مرتبہ روئیں۔ تفتیش کے دوران دپیکا کی جانب سے اپنی منیجر کرشمہ پرکاش سے منشیات سے متعلق واٹس ایپ چیٹ کا اعتراف بھی کیا گیا جبکہ دپیکا نے منشیات کے استعمال کے تمام دعوؤں کی تردید کر دی۔واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اور ان کی منیجر کرشمہ پرکاش کی۲۰۱۷ء میں واٹس ایپ پر کی جانے والی منشیات سے متعلق گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دپیکا پڈوکون منیجر کرشمہ پرکاش سے اپنے لئے منشیات منگوا رہی ہیں۔دپیکا کی اس چیٹ کے وائرل ہونے کے بعد ہی ہندوستانی تحقیقاتی ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے دپیکا پڈوکون، سارہ علی خان، شردھا کپوراوررکول پریت سنگھ کو سمن جاری کئے تھے۔