EPAPER
Updated: December 31, 2020, 10:49 AM IST | Agency | Hyderabad
حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک۱۳؍ سالہ لڑکے نے انوکھا ریکارڈ بنایا ہے۔ اس لڑکے کی شناخت ہری ہرن کے طور پر کی گئی ہےجس نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر نصف گھنٹے میں کی بورڈ پر۲۰؍ گیتوں کی موسیقی بجائی
حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک۱۳؍ سالہ لڑکے نے انوکھا ریکارڈ بنایا ہے۔ اس لڑکے کی شناخت ہری ہرن کے طور پر کی گئی ہےجس نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر نصف گھنٹے میں کی بورڈ پر۲۰؍ گیتوں کی موسیقی بجائی۔ہری ہرن نے تیسری جماعت سے کی بورڈ کی مشق شروع کی تھی۔ اس نے لندن کے ترینیتی کالج آف میوزک کے امتحان میں پانچواں مقام حاصل کیا اور اپنا خود کا یوٹیوب چینل۴؍ ماہ پہلے شروع کیا تاکہ لاک ڈاون میں وقت آسانی کے ساتھ گزارا جا سکے۔ اس نے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ کر موسیقی کی مشق کرتے ہوئے اپنے چینل پر ویڈیوز پوسٹ کیں۔اس نے وبا کے دوران طالب علم کے طور پر اپنی زندگی پر دستاویز تیار کی اور بلاگ بنایا۔ گزشتہ روز اس لڑکے نے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ کر کی بورڈ پر نصف گھنٹہ میں۲۰؍ گیتوں کی موسیقی بجاتے ہوئے ونڈر بک آف ریکارڈز میں اپنا نام درج کر وایا۔ ہری ہرن کو موسیقی کی مشق کے ساتھ ساتھ شطرنج کھیلنے کا بھی شوق ہے۔