EPAPER
Updated: November 27, 2021, 11:55 AM IST | Agency | Dubai
معروف موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان نے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دبئی ایکسپو میں اپنی سحر انگیز آواز میں شاندار پرفارم کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔
معروف موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان نے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دبئی ایکسپو میں اپنی سحر انگیز آواز میں شاندار پرفارم کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔ میوزک انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ خدیجہ رحمان نے دبئی ایکسپو۲۰۲۰ء میں اپنی سحر انگیز پرفارمنس سے مداحوں کو حیران کردیا۔خدیجہ رحمان نے اپنا ہی پڑھا ہوا کلام ’فرشتوں‘ کو دبئی ایکسپو ۲۰۲۰ء میں ناظرین کے سامنے پیش کیا تو ان کی سحرانگیز آواز سن کر سب حیران رہ گئے۔ خیال رہےکہ خدیجہ نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی پہلی پرفارمنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا ’’وہ اپنے فن کو بطور پیغام لوگوں تک پہنچانے کی خواہش رکھتی ہیں۔‘‘انہوں نے کہا تھا’’ وہ ہمیشہ سے چاہتی ہیں کہ ان کے فن میں کوئی پیغام ہو، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ فن میں کسی کی کوئی تفریح شامل نہیں ہونی چاہیے۔موسیقی ایک ایسا میڈیم ہے جو ہر ایک کی سمجھ میں آتا ہے اور یہ ہر ایک کے دل و دماغ پر بہت بڑا اثر ڈالتا ہے۔‘‘