Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم’ انادَر راؤنڈ‘کو بہترین بین الاقوامی فلم کا آسکر ایوارڈ

Updated: April 28, 2021, 12:41 PM IST | Agency | Los Angeles

’کلو زھاؤ‘ کو ’نومیڈلینڈ‘ کے لئے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ دیاگیا لاس اینجلس کے یونین اسٹیشن میں۹۳؍ ویں اکیڈمی ایوارڈ کا انعقاد شروع ہوگیا ہے، جس میں ’انادر راؤنڈ‘ کو بین الاقوامی فلم کے لئے آسکر سے نوازا گیا۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

لاس اینجلس کے یونین اسٹیشن میں۹۳؍ ویں اکیڈمی ایوارڈ کا انعقاد شروع ہوگیا ہے، جس میں ’انادر راؤنڈ‘ کو بین الاقوامی فلم کے لئے آسکر سے نوازا گیا۔اے بی سے براڈ کاسٹر کےمطابق آسکر ایوارڈ کا انعقاد گرین وچ ٹائم کے مطابق۱۲؍ بجےر ات میں شرع ہوا۔کورونا کی پابندیوں کے سبب تقریب کا انعقاد محدود شائقین کے ساتھ کیا جارہا ہے۔اس شو کی شروعات رجینا کنگ، ون نائٹ ان میامی سکی ہدایت کار نے کی۔ اس تقریب میں ڈینش فلم ساز ہدایت کار تھامس ونٹر برگ کی ’’انادر راؤنڈ‘‘ نے بہترین بین الاقوامی فلم کا آسکر جیتا۔’کلو زھاؤ‘ کو اکیڈمی ایوارڈز میں ’نومیڈلینڈ‘ کے لئے بہترین ہدایت کار کا آسکر ایواڈ سے نوازا گیا۔  ہدایتکاری کے شعبے میںآسکر ایوارڈ جیتنے والی وہ آسکر کی ۱۰۰؍ سالہ تاریخ  میں دوسری خاتون ہیں۔زھاؤ۲۰۱۰ء  میں آسکر میں بیسٹ ڈائریکٹر کے طور پر نامزد ہونے والی پہلی خاتون بننے کے بعد ایوارڈ جیتنے والی دوسری خاتون فلم ساز بن گئیں۔۹۳؍ ویں اکیڈمی ایوارڈتقریب پیر کے روز گرین وِچ مین ٹائم دوپہر۱۲؍ بجے شروع ہوئی۔ اس سال آسکر کا انعقاد لاس اینجلس میں یونین اسٹیشن پر کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے محدود شائقین کے ساتھ کیا گیا ہے۔ ڈینش فلم ڈائریکٹر تھامس ونٹربرگ نے ’انادر راؤنڈ‘ کے لئے بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کا آسکر جیتا جبکہ بہترین اوریجنل اسکرین پلے کا ایوارڈ کو ایمرالڈ فینیل کو ’پرومیسنگ ینگ وومین‘ کےلئے دیا گیا ہے۔’جوڈاس اور بلیک مسیحا‘ میں ڈینیل کلویا کو اپنے کردار کے لئے بہترین معاون اداکار کے اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

oscar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK