EPAPER
Updated: December 23, 2021, 12:01 PM IST | Agency | Mumbai
فلمساز آنند ایل رائے اپنی فلم ’زیرو‘ فلاپ ہونے کے باوجود اس پر فخر کرتے ہیں۔
فلمساز آنند ایل رائے اپنی فلم ’زیرو‘ فلاپ ہونے کے باوجود اس پر فخر کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ آنند ایل رائے نے ۲۰۱۸ء میں شاہ رخ خان،کترینہ کیف اور انوشکا شرما کو لے کر یہ فلم بنائی تھی۔یہ فلم باکس آفس پر بری طرح فلاپ ثابت ہوئی تھی۔آنند ایل رائے نے فلم ’زیرو‘ کے تعلق سے کہا کہ ’’مجھے لگا تھا کہ فلم اونچی اڑان بھرے گی لیکن فلم منہ کے بل گر گئی۔فلم نہ چل پانے کے باوجود مجھے اپنی فلم پر فخر ہے کیوں کہ میں نے اس فلم سے بہت کچھ سیکھا ہے۔‘‘ آنند ایل رائےاپنی آئندہ فلم ’اترنگی رے‘ کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔اس فلم میں اکشے کمار،سارہ علی خان اور دھنوش اہم رول میں ہیں۔یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائےگی۔اس فلم کو ۱۴؍فروری ۲۰۲۱ء کو ریلیز کیا جانا تھا لیکن کورونا کی وبا ء کے سبب اسے ٹال دیا گیا تھا۔اب یہ فلم کل یعنی ۲۴؍دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اس کے بعد آنند ایل رائے کی فلم ’رکھشا‘ ریلیز ہوگی جس میںایک بار پھر اکشے کمار لیڈ رول میں دکھائی دیںگے۔