EPAPER
Updated: November 27, 2020, 11:14 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈکےشہنشاہ اور سپر اسٹار امیتابھ بچن کو روکنا ناممکن ہے، اسکا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انھیں کام پر مصروف دن سے عشق ہے اور اس کا مزہ اس وقت دوبالا ہوجاتا ہے جب اس دوران انکا خاندان بھی ان کے ساتھ ہو۔
بالی ووڈکےشہنشاہ اور سپر اسٹار امیتابھ بچن کو روکنا ناممکن ہے، اسکا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انھیں کام پر مصروف دن سے عشق ہے اور اس کا مزہ اس وقت دوبالا ہوجاتا ہے جب اس دوران انکا خاندان بھی ان کے ساتھ ہو۔بالی ووڈ سپر اسٹار نے اس قسم کی مصروفیت کی ایک جھلک اپنے کام کے دوران ایک سیلفی بناکر شیئر کی، اس سیلفی میں وہ اپنی اہلیہ جیا بچن اوربیٹی شویتا بچن کے ساتھ مسکراہٹ بکھیرتے نظر آرہے ہیں۔ تصویر میں بچن خاندان روایتی دیسی لباس میں ملبوس ہے، امیتابھ بچن نے پگڑی باندھ رکھی ہے اور پیلے کرتے اور روایتی مردانہ جیولری بھی استعمال کی ہے۔جبکہ دوسری جانب انکی بیٹی شویتا اور اہلیہ جیا بچن، کریم اور پنک ساڑھیوں میں نظر آرہی ہیں۔ بگ بی نے اس تصویر کو ’فیملی ایٹ ورک‘ کا کیپشن دیا ہے۔ واضح رہے کہ امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتے ہیں، پھر چاہے وہ ٹویٹر ہو یا انسٹا گرام یا کوئی اور پلیٹ فارم۔ حال ہی میں انہوں نے ماسک لگاکر ایک سیلفی شیئر کی تھی ۔اسی کے ساتھ انہوں نے کورونا سے لڑنے کیلئے حوصلہ افزائی کا پیغام دینے کی کوشش کی تھی۔