EPAPER
Updated: January 13, 2021, 8:36 AM IST | Agency | Mumbai
اس ہفتے دی کپل شرما شو میں اجے دیوگن اور ابھیشیک بچن شریک ہوئے۔ دونوں نے نہ صرف شو کے میزبان کپل شرما اور جج ارچنا پورن سنگھ کے ساتھ ہنسی مذاق کیا بلکہ کئی خوشگوارواقعات کا بھی تذکرہ کیا۔ لیکن مزہ تو اس وقت آیا جب اجے دیوگن نے اداکارہ اور بیوی کے ساتھ فلرٹ کرنے پرکپل کی کلاس لے لی
اس ہفتے دی کپل شرما شو میں اجے دیوگن اور ابھیشیک بچن شریک ہوئے۔ دونوں نے نہ صرف شو کے میزبان کپل شرما اور جج ارچنا پورن سنگھ کے ساتھ ہنسی مذاق کیا بلکہ کئی خوشگوارواقعات کا بھی تذکرہ کیا۔ لیکن مزہ تو اس وقت آیا جب اجے دیوگن نے اداکارہ اور بیوی کے ساتھ فلرٹ کرنے پرکپل کی کلاس لے لی۔سونی چینل نے اس کا ایک مضحکہ خیز ویڈیو کلپ اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیا ہے جس میں اجے دیوگن کہتے ہیں کہ `لوگ نیٹ پر لکھتے ہیں ہمیں کپل کی چھیڑ چھاڑ بہت پسند ہے۔ یہ کہتے ہوئے وہ کپل کی طرف دیکھتے ہیںجو کہتے ہیںکہ ’’ہاں ، لوگ میری چھیڑ چھاڑ کو بہت یاد کرتے ہیں۔‘‘ یہ سن کر اجے کپل کی طرف شرارتی نظر سے دیکھتے ہیں کہ اور پوچھتے ہیں کہ ’’اور آپ کی بیوی؟‘‘ یہ سن کر ، کپل خاموش ہوجاتے ہیں اورکچھ سیکنڈ کے وقفے کے بعد وہ کہتے ہیں کہ’’ آپ کا مطلب ہے کہ موضوع بدلنا چاہئے؟‘‘ کپل کے اس جواب پر سب ہنس پڑتے ہیں۔شو کے دوران ، ابھیشیک بچن نے بھی اپنا قصہ سنایا کہ جب کورونا مثبت ہونے پر اجے دیوگن نے انہیں ڈانٹا۔ ابھیشیک بتاتے ہیں کہ جب انہیں کورونا ہوا تو اجے دیوگن کا فون آیا اور ڈانٹا کہ یہ کیسے ہوا اور آپ کیا کررہے ہیں؟ ابھیشیک پھر کہتے ہیں کہ’’ پھر مجھے یاد آیا کہ اجےدیوگن چار پانچ دن پہلے مجھ سے ملے تھے ۔ ابھیشیک اس طرح اپنے کورونا سے متاثر ہونے کا ٹھیکرا اجے دیوگن پر پھوڑ دیتے ہیں جس پر سب ہنسنے لگتے ہیں۔