EPAPER
Updated: December 22, 2021, 1:34 PM IST | Agency | Kadapa
بالی ووڈ کے مشہور میوزک ڈائریکٹر اے آررحمن نے عرس حضرت امین پیر ؒ کے سلسلےمیں درگاہ شریف پر حاضری دی۔ آندھیرا پردیش کے ضلع کڑپہ کی اس مشہور درگاہ شریف میں ہر سال ہونے والی عرس تقاریب میں آسکرایوارڈ یافتہ میوزک ڈائریکٹر حصہ لیتے ہیں
بالی ووڈ کے مشہور میوزک ڈائریکٹر اے آررحمن نے عرس حضرت امین پیر ؒ کے سلسلےمیں درگاہ شریف پر حاضری دی۔ آندھیرا پردیش کے ضلع کڑپہ کی اس مشہور درگاہ شریف میں ہر سال ہونے والی عرس تقاریب میں آسکرایوارڈ یافتہ میوزک ڈائریکٹر حصہ لیتے ہیں۔اس سال بھی انہوں نے عرس کے سلسلے میں نکالے گئے جلوس صندل میں حصہ لیا۔اس موقع پر خصوصی دعائیہ اجتماع کا اہتمام کیاگیا۔ اے آررحمن نے درگاہ شریف پر ایک عام زائر کے طورپر حاضری دی۔کورونا کی صورتحال کے سبب محدود پیمانہ پر زائرین کو صندل کی تقریب میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔میوزک ڈائریکٹر ہرسال اس درگاہ شریف کی عرس تقاریب میں حصہ لیتے ہیں۔اس مرتبہ انہوں نے کووڈ پروٹوکول کے مطابق چہرہ پر ماسک پہن کر صندل کی تقریب میں حصہ لیااورچادرگل چڑھانے کے موقع پر ہونے والے خصوصی دعائیہ اجتماع میں بھی شریک رہے۔