EPAPER
Updated: May 30, 2020, 9:29 AM IST | Mumbai
امیتابھ بچن کی بلاک بسٹر فلم ’امر اکبر انتھونی‘ کو ریلیز ہوئے ۴۳؍ سال پورے ہو گئے ہیں ۔ منموہن دیسائی کی ہدایتکاری میں بنائی گئی فلم ’امر اکبر انتھونی‘ ۲۷؍ مئی ۱۹۷۷ء کو ریلیز ہوئی تھی۔
امیتابھ بچن کی بلاک بسٹر فلم ’امر اکبر انتھونی‘ کو ریلیز ہوئے ۴۳؍ سال پورے ہو گئے ہیں ۔ منموہن دیسائی کی ہدایتکاری میں بنائی گئی فلم ’امر اکبر انتھونی‘ ۲۷؍ مئی ۱۹۷۷ء کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں امیتابھ بچن، ونود کھنہ، رشی کپور، پروین بابی، نیتو سنگھ، شبانہ اعظمی، پران، جیون اور نروپما رائے سمیت کئی ستاروں نے کام کیا تھا۔ امیتابھ نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’’۴۳؍ سال قبل ’امر اکبر انتھونی‘ ۷ء۲۵؍کروڑ روپے کمائے تھے۔یہ آج کی مہنگائی کے حساب سے دیکھا جائے تو یہ ’باہو بلی۔۲‘ کی کمائی سے بھی زیادہ ہے۔‘‘ امیتابھ نے انسٹاگرام پر بھی ایک پوسٹ جاری کیاہے، جس میں انہوں نے فلم ’امر اکبرانتھوني‘ سے متعلق ایک دلچسپ قصہ بھی شیئر کیا ہے۔ وہیں ، فلم کے سیٹ پر ملنے آئے بچے شویتا اور ابھیشیک کو پیار کرتے ہوئے امیتابھ نے ایک تصویر بھی جاری کی ہے۔