Inquilab Logo Happiest Places to Work

کوہلی آسٹریلیا کے دورے پرجائیں گے : ہندوستانی کرکٹ بورڈ

Updated: August 31, 2020, 12:46 PM IST | Agency | New Delhi

پہلے بچے کی پیدائش کے سبب ٹیم انڈیا کے کپتان کی دورہ سے ہٹنے کی خبریں گردش کررہی تھیں ۔بورڈ نے واضح کردیاکہ وراٹ کوہلی دورہ ٔآسٹریلیا میں ٹیم کے ساتھ ہوں گے

Virat Kohli. Picture:INN
وراٹ کوہلی۔ تصویر: آئی این این

 نئی دہلی  (ایجنسی):ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی جنوری میں پہلے بچے کا باپ بننے کے باوجود آسٹریلیا کے دورے  پر جائیں گے۔بچے کی پیدائش کے سبب آسٹریلیا کے دورے پر  نہ جانے کے تعلق سے میڈیا میں  گردش کرنے والی خبروں کے بعد کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کو پریشانی لاحق ہوگئی تھی ۔ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے ایک اہلکار نے واضح کیا ہے کہ کوہلی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا کے دورے پر جائیں گے۔ اس سے قبل کوہلی نے حال ہی میں اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی زچگی کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے معلومات دی تھیں  جس میں انہوں  نے بتایا تھا کہ ان کا بچہ جنوری ۲۰۲۱ء تک ہوسکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں کوہلی اس وقت اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنے کے بجائے آسٹریلیائی دورے پر ہوسکتے ہیں۔کپتان وراٹ کوہلی جنوری میں باپ بن سکتے ہیں۔۲۷؍اگست کو کوہلی نے ٹویٹر کے ذریعہ بتایا تھا کہ بیوی انوشکا شرما ماں بننےوالی ہیں۔ تاہم کوہلی نے ابھی کچھ واضح نہیں کیا ہے۔ توقع ہے کہ وہ آسٹریلیا کے دورے پر جائیں گے۔ واضح رہے کہ کوہلی کے آسٹریلیا نہ جانے کی خبر سے  براڈکاسٹر کو بھی تشویش ہے کیوں کہ ناظرین کوروناکی وجہ سے اسٹیڈیم میں موجود نہیں ہوں گے۔ اگر کوہلی جیسے بڑے اسٹار بھی سیریز میں نہیں کھیلیں گے تو لوگ ٹی وی پر میچ دیکھنا پسند نہیں کریں گے۔ در حقیقت  پورے دورے کے لئے براڈکاسٹرس کے۱۶۱؍کروڑ روپے داؤ پر لگے ہیںجبکہ اکتوبر-نومبر میں ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی وجہ سے سی اے کو پہلےہی۱۶۰۰؍کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ٹورنامنٹ کورونا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے جو اب ۲۰۲۲ء میں ہوگا۔ سی اے کے ایک اہلکار نے کوہلی کے بارے میں کہا کہ وہ اس دورے میں شامل ہوں گے۔انہوں نے ابھی کچھ نہیں کہا ہے۔ وہ اس دورے کو آدھا بھی کرسکتے ہیں لیکن ابھی تک کچھ بھی واضح نہیں ہےتاہم سیریز میں ابھی بھی کافی وقت ہے۔ ہندوستان کو آسٹریلیا میں ۴؍ ٹیسٹ اور۳؍ ون ڈے کھیلنا ہیں۔ اس دورے کا آغاز۳؍دسمبرکو برسبین ٹیسٹ سے ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ بیرون ملک ایڈیلیڈ میں۱۱؍ دسمبر کو کھیلے گی۔ اس کے بعد ون ڈے سیریز کا پہلا میچ پرتھ میں۱۲؍ جنوری کو کھیلا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK