Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹوکیو اولمپک: پی وی سندھو بیڈمنٹن کےپری کوارٹر فائنل میں داخل

Updated: July 29, 2021, 2:53 PM IST | Agency | Tokyo

ہندوستان کی خاتون شٹلر نے سنگلز کے میچ میں ہانگ کانگ کی چیونگ کو ۲؍سیٹوں میں آسانی سے شکست دے دی۔ حریف کھلاڑی ، سندھو کےتیز رفتار اسمیش سے دنگ رہ گئی

pv sindhu .Picture:INN
پی وی سندھو ۔تصویر: آئی این این

ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو  نے اپنے دوسرے میچ میں۹۔۲۱، ۱۶۔۲۱؍کے اسکور کے ساتھ  اور آسان کامیابی  کے ساتھ ہانگ کانگ کی یی جن چیونگ کو ہراکر میڈل کی امیدکو زندہ رکھاہے۔  اسٹار شٹلر سندھو نے دونوں سیٹوں میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف پر حاوی ہوگئیں۔ یہی وجہ تھی کہ سندھو کو لگاتار دو سیٹوں میں کامیابی ملی۔ اس جیت کے ساتھ ہی پی وی سندھو پری کوارٹر فائنل میں  داخل ہوگئی ہیں۔ سندھو اور  چیونگ کے درمیان میچ۳۵؍ منٹ تک جاری رہا۔ پہلا گیم  ۹۔۲۱؍سےہارنے کے بعد ہانگ کانگ کی کھلاڑی نے دوسرے گیم میں کچھ مزاحمت کی  اور۲۔۶؍ سے پیچھے رہنے کے بعد وہ مقابلے کو برابر کرنے میں کامیاب ہوگئیں دوسرےگیم میں چیونگ کا ایسا اثر تھا کہ انہوں نے وسط کھیل کے وقفے میں ایک صفر کی برتری حاصل کرتے ہوئے۱۰۔۱۱؍ کا اسکور کردیا لیکن اس کے بعد پی وی سندھو نے زبردست مقابلہ کیا اور آخر کار میچ جیتنے میں کامیاب رہیں۔ آخر میں اسکور۱۶۔۲۱؍ رہا۔ مسلسل دونوں سیٹ جیتنے کے ساتھ ساتھ سندھو نے بھی یہ میچ جیت لیا۔ اب سندھو کا مقابلہ دنیاکی۱۲؍ ویں نمبر ڈنمارک کی کھلاڑی میا بلچفیلڈ سے ہوگا۔ سندھو نے چیونگ کے خلاف ایک حیرت انگیز کھیل دکھایا۔ انہوں نے زبردست رفتار سے  اسمیش لگاکر اپنا آخری پوائنٹ لیا۔   پی وی سندھو نے اتنی تیزرفتاری دکھائی کہ  حریف کھلاڑی کوپلک جھپکنے کا موقع تک نہیں ملا۔ سندھو کی اس حیرت انگیز فتح نے اب ہندوستان کے لئے تمغے کی امیدوں کو جنم دیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK