Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنجے مانجریکر بی سی سی آئی کے کمنٹری پینل سے باہر

Updated: March 15, 2020, 11:50 AM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان کے سابق بلے باز کو آئی پی ایل کیلئے بھی کمنٹری پینل میں جگہ نہیں دی گئی

Sanjay Manjrekar - Pic : INN
سنجے مانجریکر ۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے سابق بلے باز اور کمنٹیٹر سنجے مانجریکر کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دھرمشالہ کھیلے جانے والے پہلے یک روزہ میچ کی کمنٹری کےلئے سنجے مانجریکر موجود نہیں تھے جبکہ بقیہ کمنٹیٹر سنیل گاوسکر،مرلی کارتک اور ایل شیوراما کرشن موجود تھے۔سنجے مانجریکر کی غیر موجودگی کی وجہ اب سامنے آئی ہے۔بی سی سی آئی نے گھریلو میچوں کی کمنٹری پینل سے سنجے مانجریکر کو باہر کردیا ہے۔
مانجریکر سے خوش نہیں تھا انتظامیہ
 خبروں کے مطابق سنجے مانجریکر کو نہ صرف جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کیلئے بلکہ آئی پی ایل کے کمنٹری پینل سے باہر کردیا گیا ہے۔سنجے مانجریکر کو کمنٹری پینل سے ہٹانے کی کوئی خاص وجہ سامنے نہیں آئی ہے لیکن کہا جا رہا ہے کہ انتظامیہ ان کے کام سے خوش نہیں تھا۔
جڈیجہ پر کی تھی تنقید
 سنجے مانجریکر نے آئی سی سی ورلڈ کپ ۲۰۱۹ء کے دوران ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر رویندر جڈیکہ کو کام چلاؤ کھلاڑی قرار دیا تھا۔اس کے بعد سے وہ مشکل میں پڑ گئے تھے اور ان کے تبصرے پر تنقید کی گئی تھی۔کمنٹری کے دوران سنجے مانجریکر نے رویندر جڈیجہ کے تعلق سے کہا تھا کہ ’’میں ایسے کھلاڑی کو آخری ۱۱؍میں دیکھنا نہیں چاہتا جو کبھی کبھار اچھا کھیلتا ہو۔مجھے وہ کھلاڑی پسند نہیں جو ایک دو مرتبہ ہی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوں جیسے کہ آج کل رویندر جڈیجہ کا حال ہے۔میں یا تو ٹیم میں بلے باز چاہوں گا یا پھر گیندباز کو۔‘‘
آئی سی سی کے پینل میں شامل رہیںگے
 سنجے مانجریکر کو دنیا کے شاندار کرکٹ کمنٹیٹروںمیں شمار کیا جاتا ہے۔وہ گزشتہ۳؍ ورلڈ کپ میں کمنٹری پینل کا حصہ رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ ۱۹۹۶ء میں ریٹائرمنٹ کے بعد سے آئی سی سی کے زیادہ تر مقابلو ں میں کمنٹری کرتے آرہے ہیں۔حالانکہ بی سی سی آئی کئی بار ان کے کام سے خوش نہیں رہی ہے۔واضح رہے کہ بی سی سی آئی کے موجودہ صدر سورو گانگولی بھی آئی سی سی کے کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔ گزشتہ سال ۲؍مرتبہ سنجے مانجریکر اپنے تبصرے کے سبب شائقین کے نشانہ پر آئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK