EPAPER
Updated: September 07, 2021, 1:18 PM IST | Agency | New Delhi
ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر ٹینس کورٹ سے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے تفصیلی نوٹ لکھا ہے
معروف ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایتھلیٹ کی زندگی پر ایک تفصیلی نوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر ٹینس کورٹ سے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے، ایک تفصیلی نوٹ لکھا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ایک ایتھلیٹ کو اپنی زندگی میں کن حالات سے گزرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے لکھا ’’ایک ایتھلیٹ کی زندگی ہر گزرتے دن اور ہفتوں کے ساتھ دل شکنی اور فتوحات سے بھری ہوئی ہوتی ہے۔‘‘ ثانیہ مرزا نے لکھا ’’ اس میں آنسوؤں کے ساتھ ہنسی بھی ہوتی ہے، درد اور محنت کے ساتھ زخم بھی ہوتے ہیں اور ساتھ ہی ان زخموں سے صحتیاب ہونے کی طاقت کی تلاش بھی ہوتی ہے۔‘‘انہوں نے یہ بھی لکھا ’’یہاں جب بھی آپ کورٹ میں قدم رکھتے ہیں تو سب سے زیادہ پرفارم کرنے کا دباؤ آپ کی بہترین صلاحیت پر حاوی ہوتا ہے۔‘‘ ہندوستانی ٹینس اسٹار نے لکھا ’’یہاں عزم، تکرار اور ابھرنے کی قوت ہے، یہ لاکھوں کی محبت اور کچھ کی نفرتیں بھی ہیں۔‘‘ انہوں نے لکھا ’ ’ہم سخت نقصان کے بعد اٹھتے ہیں، آنسو پونچھتے ہیں اور زیادہ محنت کرتے ہیں اور اس دوران ٹیم اور خاندان سب آپ کے ساتھ ہوتے ہیں۔ جذبات، خوشی، آنسو، درد، پسینہ اور خون سب کچھ حقیقی ہے اور اعلیٰ سطح پر کھیلنا ایک اعزاز ہے۔‘‘ شعیب ملک کی اہلیہ نے لکھا ’ ’یہ یقین ہے جو ہمیں آگے بڑھنے کی ہمت دیتا ہے، خود پر اور ہماری قابلیت پر یقین دلاتا ہے، یہ ایک ایسا سفر ہے جس کے لیے ہمیشہ شکرگزار ہوں کیونکہ اس سفر نے مجھے بتایا کہ میں کون ہوں۔‘‘ ثانیہ مرزا نے اپنے نوٹ کا اختتام کرتے ہوئے لکھا’’ بہت ساری چیزیں بدل جاتی ہیں لیکن کھیلنا اور پرفارم کرنا کبھی نہیں بھولتیں، ٹیم اور فیملی جو ان کا بھرپور ساتھ دیتی ہے۔‘‘