Inquilab Logo Happiest Places to Work

چیلسی نےہاٹسپر کو ہراکر سیمی فائنل کی جانب قدم بڑھایا

Updated: January 07, 2022, 12:31 PM IST | Agency | London

؍۵؍بار کے لیگ کپ فاتح چیلسی نے یہاں کارباؤ کپ میں کھیلے جانے والے میچ میں ٹوٹنہم ہاٹسپر کو دو صفر سے شکست دے دی۔

There was an interesting rivalry between Chelsea and Tottenham Hotspur.Picture:INN
چیلسی اور ٹوٹنہم ہاٹسپر کے درمیان دلچسپ مقابلہ آرائی دیکھنے کو ملی۔۔ تصویر:پی ٹی آئی

؍۵؍بار کے لیگ کپ فاتح چیلسی نے یہاں کارباؤ کپ میں کھیلے جانے والے میچ میں ٹوٹنہم ہاٹسپر کو دو صفر سے شکست دے دی۔اس جیت کے ساتھ ہی چیلسی سیمی فائنل میں قدم رکھنے کے بےحد قریب پہنچ گئی ہے اور اس کے پاس چھٹی مرتبہ خطاب جیتنے کا سنہرا موقع ہے۔حالانکہ اس مقابلہ کو جیتنے کےلئے چیلسی کو سخت محنت کرنی پڑی۔ٹیم نے ہاٹسپر کے خلاف پہلے ہی ہاف میں دونوں گول کئے ۔کائی ہیورٹز کے اون گول کے بعد بین ڈیوس نے گول کرتے ہوئے چیلسی کو فتح سے ہمکنار کرنے میں اہم رول ادا کیا۔
 دوسرے ہاف میں ہاٹسپر نے میدان پر حکمت میں تبدیلی اور دونوں ہی ٹیموں نے شاندا ر کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن دونوں ہی ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ٹوٹنہم ہاٹسپر نے گول کرنے کےلئے کئی مواقع بنائے لیکن چیلسی کے گول کیپر نے ان کی کوشش کو ہر بار ناکام کردیا۔
 اس میچ میںچیلسی کی ٹیم میںریس جیمس اور بین چلویل شامل نہیں تھے کیوںکہ پوری طرح سے فٹ نہ ہونے کے سبب انہیں ٹیم سے باہر رکھا گیا تھا۔ان کے علاوہ ایڈارڈ مینڈی بھی اس میچ کا حصہ نہیں تھے کیوصکہ انہیں افریقہ کپ کےلئے سینیگل نے قومی ٹیم میں شامل ہونے کےلئے بلایا تھا۔اسٹار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باوجود چیلسی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور مخالف ٹیم کو کوئی گول کرنے کا موقع نہیں دیا اور یہ مقابلہ دو صفر سے اپنے نام کر لیا۔

chelsea Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK